September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
یوم اقبال بیت بازی

یوم اقبال بیت بازی

حیدرآباد گریژن کے زیر اہتمام یوم اقبال بیت بازی انٹر یونیورسٹی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

ویب ڈیسک

حیدرآباد: شاعر مشرق ’علامہ اقبال‘ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان آرمی کی جانب سے طلبہ کے مابین بیت بازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

یوم اقبال بیت بازی کے مقابلے کے لئے حیدرآباد ریجن کی 14 یونیورسٹیز کی 16 ٹیموں کو بیت بازی کے مقابلوں میں مدعو کیا گیا تھا

ہر یونیورسٹی سے 15 طلبہ مقابلہ بیت بازی میں شریک ہوئے اور مجموعی طور پر 210 طلبہ نے مقابلے میں حصہ لیا۔ تمام ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا۔

یوم اقبال بیت بازی کی جیوری میں پروفیسر ڈاکٹر شازرہ حسین جامعہ سندھ, پروفیسر ڈاکٹر عتیق احمد جیلانی شعبہ اردو , پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس جامعہ کراچی شامل تھیں۔ ماہر تعلیم پر مشتمل جیوری نے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا۔

یوم اقبال بیت بازی کی جیوری میں پروفیسر ڈاکٹر شازرہ حسین جامعہ سندھ, پروفیسر ڈاکٹر عتیق احمد جیلانی شعبہ اردو , پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس جامعہ کراچی شامل تھیں۔ ماہر تعلیم پر مشتمل جیوری نے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا۔

بیت بازی کے دلچسپ مقابلے میں جامعہ سندھ نے پہلی جبکہ پمِس یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

‘تیسری جنس کا غیر سیاسی ’ہیجڑا فیسٹیول

کراچی ہیلتھ الرٹ: کانگو وائرس کے 16مشتبہ مریض نجی اسپتال میں داخل ہیں

اساتذہ اور طلبہ نے پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تعلیمی سر گرمیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے سے طلبہ کی ذہنی صلاحیت ابھر کر سامنے آتی ہے اور وطن کے لئے سرشاری کے جذبے میں اضافا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×