September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
مال میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحقRJ

مال میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحقRJ

پاک آرمی کی فائر فائٹنگ ٹیم کا آر جے مال کراچی میں

پاکستان رینجرز 1122 اور سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل

کر ریسکیو آپریشن

رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: آر جے مال میں آگ لگنے اور شاپنگ مال میں پھنسے تقریباً 70 سے 80 افراد کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کیلئے پاک آرمی کی فائر فائٹنگ ٹیم نے ایمرجنسی ریسکیو آپریشن کیا ہے۔

مال میں آگ لگنے کے باعث اب تک 11 افرادجاں بحق ہوگئےچکے ہیں۔

باقی ماندہ افراد کو پاک آرمی کی فائر فائٹنگ ٹیم نے دیگر حکومتی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ ریسکیو آپریشن کے دوران بچا لیا ہے۔

شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاپنگ مال کی عمارت میں آگ فائر ریسکیو حکام کے مطابق، شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ شاپنگ سینٹر میں آگ بجھانے کا نظام سرے سرے سے کوئی نطام موجود ہی نہیں تھا۔

سینٹرلی ائیرکنڈیشنڈ ہونے کے باعث ہوا کے اخراج کا راستہ بھی نہیں تھا جسکی وجہ سے آگ تین سے چار منزلوں تک پھیل گئی تھی، جس کی زد میں آکر درجنوں دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔

: یہ بھی پڑ ھیں

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کیخلاف اپیل دائر

ابتدائی طور پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کرکے امدادی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×