September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سری لنکا جعلی ڈگری کیس میں اہم پیشرفت

سری لنکا جعلی ڈگری کیس میں اہم پیشرفت

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی چھاپہ مار

کاروائی میں جعلی ڈگری کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار

کرلیا گیا۔

رپورٹ: روبینہ یاسمین

اسلام آباد: پاکستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایت پر جعلی ڈگری میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کاروائی کی گئی ہے۔

جعلی ڈگری بنانے میں ملوث مرکزی ملزم محمد امین بیگ کو آج اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین سے گرفتار کیا گیا۔

اینٹی کرپشن سرکل کی چھاپہ مار ٹیم میں سب انسپیکٹر کاشف ریاض اوراحتشام گوندل شامل تھے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے مطابق، ملزم جعلی ڈگری بنانے میں ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ، ملزم امین بیگ متعدد ایجنٹوں کے ذریعے جعلی اور غیر قانونی ادارہ چلا رہا تھا۔

ملزم طالبعلموں کو دی اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی سری لنکا کے نام سے جعلی ڈگری جاری کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق، ملزم ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے جعلی بین الاقوامی کونسل بھی چلا رہا تھا۔

زیر حراست ملزم امین بیگ ایم ڈی کی ڈگری کے لیے 1000 امریکی ڈالر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے 1500 ڈالر بطور ڈگری فیس وصول کیا کرتا تھا۔

گرفتار سابق سی ای او ڈریپ نے بھی مذکورہ جعلی ڈگری، ملزم امین بیگ سے حاصل کی تھی۔

ملزم کے آفس سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں پرنٹڈ ڈگری سرٹیفکیٹ، ایمبوز مہریں، جعلی یونیورسٹی سے متعلق مہریں اور داخلہ فارم برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے سے گرفتار ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر ڈریپ میں بطور سی ای او کی تعیناتی حاصل کی تھی۔

: یہ بھی پڑھیں

مرد کو مرد سے خطرہ ہے

کیا واقعی بلوچستان کے جنگلات خطرے میں ہیں؟

جعلی ڈگری کیس سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے لیے انٹرپول کے ذریعے سری لنکن حکام سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×