September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
پولنگ اسٹیشنز کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کی مختلف شکایات کا خاتمہ

پولنگ اسٹیشنز کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کی مختلف شکایات کا خاتمہ

سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر شہر بھر میں قائم

مختلف پولنگ اسٹیشنز کے اطراف فراہمی و نکاسی

آب کی مختلف شکایات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر واٹر کارپوریشن

حکام نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے

تمام انتظامات مکمل کرلیےہیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر بھر میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز کے اردگرد نکاسی آب کی مختلف

شکایات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔

پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کی مختلف شکایات کا خاتمہ

جبکہ ممکنہ پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں

سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی جیٹنگ و

سکشن مشینیں سے ڈیسیلٹنگ اور

صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن کی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 8 فروری الیکشن 2024کے

دن مختلف پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں ہائیڈرنٹس سیل کی جانب سے واٹر ٹینکرز سمیت جیٹنگ و

سکشن مشینیں موجود رہیں گی۔

تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

: یہ بھی پڑھیں

چالیس خواتین بائیک رائیڈر کی تاریخی ریلی

نرم خول والا نایاب نسل کا کچھوا

سری لنکا جعلی ڈگری کیس میں اہم پیشرفت

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے اثرات

جبکہ کسی بھی شکایات یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر کارپوریشن کا عملہ بھی موجود رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ، واٹر کارپوریشن شہریون کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے

میں دن رات کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیلات کے باوجود واٹر کارپوریشن کا

عملہ اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واٹر کارپوریشن الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ

مل کر دیگر مسائل بالخصوص شہر بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی بہتری کے لیے

بھرپور تعاون اور اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×