شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے عملہ متحرک ہے
بارش کے پانی کی نکاسی کا کام رات سے جاری ہے
ایم ڈی سالڈ ویسٹ کے مختلف علاقوں کے دورے
پانی کی نکاسی کے انتظامات چیک کئے۔
رپورٹ: روبینہ یاسمین
کراچی: منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نسیم الدین میرانی کی ہدایت پر بارش کے پانی
کی نکاسی کے انتظامات بروقت انجام دیئے گئے جبکہ مسلسل بارش کی وجہ سے کل رات سے پانی کی
نکاسی کاکام جاری ہے۔ تمام افسران و عملہ متحرک ہے۔
گزشتہ رات سے موسلا دھاربارش کے بعد عملے نے فوری انتظامات سنبھالے اورپانی کی نکاسی کا کام انجام دیا۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے تمام ذونز میں عملہ الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔
ایم ڈی سالڈویسٹ نے رات بھر علاقوں کا دورہ کر کے پانی کی نکاسی کے انتظامات چیک کئے۔
اس کے علاوہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کی نگرانی میں عملے نے رات بھر بارش کے بعد
تمام سڑکوں سے پانی صاف کرکے کلیئر کرنے کا کام انجام دیا۔
سڑکوں کے تمام چوکنگ پوائنٹس کھولے اور وائپر کے ذریعے پانی سڑکو ں سے مین ہول کی طرف نکالا۔جبکہ
مسلسل جاری بارش کے سلسلے میں بھی ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر تمام
عملہ فیلڈ میں موجودر ہے گا،جبکہ شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جا
رہا ہے اس سلسلے میں نجی کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرااٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔
: یہ بھی پڑھیں
پولنگ اسٹیشنز کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کی مختلف شکایات کا خاتمہ
بونیلی ایگل اور برہمنی کائٹ
عوام سے اپیل ہے کہ شکایات 1128یا، واٹس ایپ نمبر 03181030851پر درج کرائیں۔ یا ایس ایس ڈبلیوایم
ڈاؤن لوڈ کریں۔(SSWMB Complaints Karachi) بی کی ایپ
اور اپنی شکایات درج کرائیں۔