September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
صوبہ سندھ میں پولنگ کی تیاری مکمل

صوبہ سندھ میں پولنگ کی تیاری مکمل

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کا کراچی ساؤتھ میں

ڈسپلے سینٹر کا دورہ، صوبہ سندھ کی قومی اسمبلی

کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر پولنگ 8

فروری 2024 کو ہوگی۔

رپورٹ: روبینہ یاسمین


کراچی : پورے ملک کی طرح صوبہ سندھ میں بھی پولنگ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

صوبہ سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 نشستیں ہیں۔

صوبہ میں اہل مرد ووٹرز کی تعداد 14612645 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12382125 ہے

جس کی مجموعی تعداد 26994770 بنتی ہے۔ صوبہ میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 19008ہے

جن میں سے 6768 انتہائی حساس ، 6582 حساس اور 5658 نارمل ہیں ۔ صوبہ میں قومی اسمبلی کی 61

نشستوں پر 1130امیدوار جبکہ صو بائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر 2795امیدوار مد مقابل ہے۔صوبہ

میں پریزائڈنگ افسران کی تعداد 19008،اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی تعداد 130010 جبکہ پولنگ افسران کی تعداد 65005 ہے ۔

الیکشن کمیشن نے خواتین، اقلیتی برادری ،جسمانی معذوری کے شکار افراد کے لیے شکایتی ڈیسک قائم کر دی۔

:یہ بھی پڑھیں

بلوچستان دھماکا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواتین، جسمانی معذوری کے شکار افراد اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ووٹرز

کی آسانی کے لیے شکایتی ڈیسک قائم کر دی ہے ۔

مذکورہ بالا افراد انتخابات کے سلسلے میں کوئی بھی شکایت99205338021- یا 99202624021- پر درج کروا سکتے ہیں

جبکہ واٹس ایپ پر شکایات50566100327- پر بھی کی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×