Site icon

چین: سمندر کے اوپر میگا ایئرپورٹ، نیا تعمیراتی معجزہ

China: Mega airport over the sea, a new construction marvel

چین: ڈالیان جنزہووان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمندر پر تعمیر، گنجان شہر کے ٹریفک مسائل حل کرنے اور فضائی گنجائش بڑھانے کا بڑا منصوبہ

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

چین نے ایک اور حیران کن تعمیراتی منصوبہ شروع کر دیا ہے جو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ منصوبہ کسی شہر یا صحرا میں نہیں بلکہ سمندر کے اوپر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

ڈالیان جنزہووان انٹرنیشنل ائیرپورٹ جنژوو بے پر بنایا جا رہا ہے۔ یہ چین کا پہلا ائیرپورٹ ہوگا جو مکمل طور پر ایک مصنوعی جزیرے پر قائم کیا جائے گا۔ اس کا رقبہ 7.7 اسکوائر میل پر محیط ہوگا۔

یہ منصوبہ صرف تعمیراتی نہیں بلکہ اسٹریٹجک اہمیت کا بھی حامل ہے۔

یہ منصوبہ صرف تعمیراتی نہیں بلکہ اسٹریٹجک اہمیت کا بھی حامل ہے۔ اس کا مقصد ڈالیان شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کرنا اور موجودہ ائیرپورٹ کی گنجائش کے مسائل حل کرنا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں اس ائیرپورٹ پر دو رن ویز اور ایک ٹرمینل تعمیر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں اس ائیرپورٹ پر دو رن ویز اور ایک ٹرمینل تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس مرحلے میں یہ ہر سال تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ مسافروں کو سنبھال سکے گا جبکہ 3 لاکھ 30 ہزار طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف ممکن ہوگا۔

مستقبل میں اس ائیرپورٹ میں چار رن ویز ہوں گے اور ایک بڑا ٹرمینل 97 لاکھ اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ہوگا۔ اس کی مجموعی سالانہ گنجائش 8 کروڑ مسافروں تک پہنچ جائے گی۔

تقریباً ساڑھے تین ہزار انجینئرز اور ورکرز سمندر کے اوپر اس کی تعمیر میں مصروف

اس منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 7.5 ارب ڈالر ہے جبکہ اس وقت اس کا 37 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ تقریباً ساڑھے تین ہزار انجینئرز اور ورکرز سمندر کے اوپر اس کی تعمیر میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

معاہدہ جرائم کی معافی نہیں، امریکی و اسرائیلی مظالم نہیں بھولیں گے:ایران


کراچی میں کارپوریٹ پیڈل کپ، کھیل اور نیٹ ورکنگ کا منفرد ایونٹ

تکنیکی لحاظ سے یہ ایک مشکل منصوبہ ہے کیونکہ اس کے ستون 82 فٹ زیرِ آب نصب کیے جا رہے ہیں اور مصنوعی جزیرے کے لیے 5 کروڑ 60 لاکھ کیوبک گز مواد استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ائیرپورٹ 2035 تک فعال ہونے کا امکان ہے اور اس منصوبے میں 850 درخت لگا کر اسے ماحول دوست بنانے کا بھی منصوبہ شامل ہے۔

Exit mobile version