پاکستان کا پہلا بین الاقوامی کومک کون پاکستان 2026، 14 اگست کو کراچی میں
سیلیبرٹیز، گیمز، فلمز اور نوجوانوں کے لیے انٹرایکٹو شوز ثابت ہوگا
کراچی : عامر سجاد وینچر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر سجاد نے اعلان کیا ہے کہ کومک کون پاکستان 2026 کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔ اب یہ شاندار اور بین الاقوامی نوعیت کا ایونٹ 14 اگست 2026 کو پی سی ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے معروف شخصیات، سیلیبرٹیز اور شائقین شرکت کریں گے ۔
سید عامرسجاد کے مطابق تاریخ میں تبدیلی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہالی ووڈ سے وابستہ کئی معروف شخصیات اور سیلیبرٹیز نے ایونٹ میں شرکت کی حامی بھری تھی، تاہم ان کے شوٹنگ شیڈول اور دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث انہوں نے ایونٹ کی تاریخ میں معمولی توسیع کی درخواست کی تاکہ وہ بھرپور انداز میں شرکت کر سکیں ۔
منتظمین نے تمام شراکت داروں اور مہمانوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تاریخ مقرر کی ہے ۔
کومک کون پاکستان 2026 محض ایک تفریحی ایونٹ نہیں بلکہ نوجوانوں، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید رجحانات کا عالمی پلیٹ فارم ہوگا۔ اس ایونٹ کے دوران شائقین کو درج ذیل دلچسپ پروگرامز دیکھنے کو ملیں گے
انٹرٹینمنٹ سے متعلق خصوصی شوز
اسپورٹس اور ای-اسپورٹس کے مقابلے
ای گیمنگ ٹورنامنٹس
فلم، ڈرامہ، کامکس اور اینی میشن کی سرگرمیاں
بین الاقوامی و مقامی سیلیبرٹیز کی شرکت
نوجوانوں کے لیے انٹرایکٹو سیشنز اور لائیو پرفارمنسز
یہ بھی پڑھیں
پاکستان کے پہلے سپرمین فین کلب کا آغاز ہوگیا
کومک کون 2026 میں فن اور ثقافت کا عالمی میلہ : گووندا پاکستان آ رہے ہیں
نیپاہ وائرس: بھارت میں پھیلاؤ کے بعد پاکستان میں ہائی الرٹ
سید عامر سجاد کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو ایونٹ کا انعقاد پاکستان کی آزادی کے دن کے موقع پر ہونا ایک اعزاز ہے، جو دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت، تخلیقی اور جدید چہرہ اجاگر کرے گا۔
آخر میں انہوں نے میڈیا، شراکت داروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کومک کون پاکستان 2026 کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس منفرد عالمی ایونٹ کا حصہ بنیں۔


