کرپٹو کرنسی پر ہنگامی اجلاس میں شرعی مؤقف کا دوبارہ جائزہ لیا گیا، مولانا بشیر فاروق نے کہا کہ فتویٰ متعلقہ اداروں کو بھجوایا جا چکا ہے۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
کراچی: سیلانی ویلفیئر کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی جائز ہے اور وہ اس حوالے سے 13 ماہ قبل فتویٰ جاری کر چکے ہیں۔
کرپٹو کرنسی سے متعلق میڈیا رپورٹس سامنے آنے کے بعد سیلانی ہیڈ آفس میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کی۔

شرعی حیثیت پر دوبارہ غور
اجلاس میں بلاک چین سے وابستہ ماہرین اور رئیس المفتی مفتی وسیم اختر المدنی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کرپٹو کرنسی کے جائز یا ناجائز ہونے سے متعلق شرعی مؤقف کا ازسرِنو جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملے کا دعویٰ
روبوٹس کی شادی نے انٹرنیٹ ہلا دیا
فتویٰ متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا
مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا کہ کرپٹو کرنسی جائز ہے اور وہ اس بارے میں 13 ماہ قبل فتویٰ جاری کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فتویٰ اسلامی نظریاتی کونسل، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور متعلقہ وزارت کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی ریاست کی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے، کیونکہ دنیا کے کئی ممالک میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے لین دین کیا جا رہا ہے۔