لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن جعلی قرار، مارکیٹس بندش اور سفری پابندیوں سے متعلق وائرل حکم نامہ مسترد
کراچی : سوشل میڈیا پرلاک ڈاؤن سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے ۔
وائرل پیغام میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہفتہ دوپہر 12 بجے سے اتوار رات 11 بج کر 59 منٹ تک لاک ڈاؤن نافذ العمل ہوگا ۔
وائرل پیغام میں کیا دعویٰ کیا گیا

وائرل نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام مارکیٹس اور کمرشل سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی ۔
اس کے علاوہ شادی کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کرنے کا ذکر کیا گیا تھا ۔
پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ہائی ویز اور موٹر ویز بند رکھی جائیں گی تاکہ شہروں کے درمیان سفر نہ کیا جا سکے ۔
یہ بھی بڑھیں
مٹیاری واقعہ: بچوں پر کتے چھوڑنے کا الزام، معصوم بچی شدید زخمی
روڈ رنرصحرائی پرندہ جو 32 کلومیٹر فی گھنٹہ دوڑتا ہے
صاحبزادی ماہین خان پی آئی ڈی سی بورڈ کی ڈائریکٹر کیوں مقرر ہوئیں؟
حکومت کی تردید
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس نوٹیفکیشن کی تردید کر دی ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق افواہیں
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق ایک مبینہ نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا تھا، جسے حکومت نے جعلی قرار دے دیا ہے ۔
اس سے قبل بھی جعلی نوٹیفکیشن سامنے آئے
اس سے قبل سندھ میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 15 اپریل تک توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو بھی حکام نے جعلی قرار دیا تھا ۔


