فیفا ورلڈکپ میں سنسنی خیز مقابلہ اضافی وقت تک برابر رہا، مراکش نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو 3-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
مونٹیری: مراکش نے فیفا ورلڈکپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سنسنی خیز مقابلہ
نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی اور مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔
نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے گول کیا، جبکہ مراکش کے لیے ڈیوپ نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر
میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا، جہاں دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ مواقع دیے گئے۔ مراکش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو 3-2 سے شکست دے دی اور ایونٹ سے باہر کر دیا۔
اگلا مقابلہ
پری کوارٹر فائنل میں اب مراکش کا مقابلہ چار جولائی کو کینیڈا سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
عمران اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس چیلنج کر دیا
شیخ حسینہ واجد: رواں سال بنگلا دیش واپسی کا اعلان
راؤنڈ آف 32 کا دوسرا پنالٹی فیصلہ
واضح رہے کہ راؤنڈ آف 32 میں یہ دوسرا میچ ہے جس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ اس سے قبل جرمنی اور پیراگوئے کے درمیان مقابلہ بھی پنالٹی شوٹ آؤٹ تک پہنچا تھا، جہاں پیراگوئے نے سڈن ڈیتھ مرحلے میں جرمنی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔