فائرسیفٹی گل پلازہ سانحے کے بعد مزید اہمیت اختیار کرگئی، شہریوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے اور حفاظتی معیارات بہتر بنانے کی مہم

ویب نیوز رپورٹ: ماریہ اسمعیل
کراچی : معروف آرکیٹکٹ یاسمین لاری کی قیادت میں متحرک’’ہمارا کراچی موومنٹ‘‘ نے ڈینسو ہال راہگزر واکنگ اسٹریٹ کراچی میں اسٹریٹ اسمبلی کے انعقاد سے اپنی شہر گیر مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ۔
یہ اقدام حالیہ گل پلازہ سانحے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ مقصد واضح ہے ۔ کراچی میں آگ سے بچاؤ کے معیارات بہتر بنانا اور شہری ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنا ۔
یہ ایک منظم، غیر سیاسی اور بغیر مالی معاونت کی کوشش ہے ۔ زور احتیاطی تدابیر، قانون کی پاسداری اور اجتماعی ذمہ داری پر دیا جا رہا ہے ۔
تکنیکی جائزہ اور خطرات کی نشاندہی
ہمارا کراچی کور کمیٹی نے ہیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان، انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان اور ایسوسی ایشن آف کنسلٹنگ انجینئرز پاکستان کے تعاون سے اس اسمبلی کا اہتمام کیا ۔
اجلاس میں راہگزر کی عمارتوں اور ملحقہ میڈیسن مارکیٹ میں فائرسیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی ۔
عملی فائر ڈرل اور پریزنٹیشن
تقریب کا آغاز صبح ساڑھے گیارہ بجے عملی فائر ڈرل سے ہوا ۔
اس کے بعد تلاوت قرآن پاک، استقبالیہ کلمات اور جامع تکنیکی پریزنٹیشن پیش کی گئی ۔
پریزنٹیشن میں حفاظتی اقدامات اور قابل عمل تجاویز پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ۔

انجینئر فاروق محبوب کی رپورٹ
سینئرانجینئر فاروق محبوب نے میڈیسن مارکیٹ میں آتش زدگی کے خطرات پر مدلل پریزنٹیشن دی ۔
ان کی تحقیق عمارتوں کے تفصیلی سروے اور مالکان سے براہ راست مشاورت پر مبنی تھی ۔
انہوں نے ساختی کمزوریوں، بند گزرگاہوں، برقی خطرات اور مربوط انخلا منصوبہ بندی کے فقدان کی واضح نشاندہی کی ۔
واضح اور قابل عمل سفارشات
اسمبلی میں جامع سفارشات پیش کی گئیں ۔
ان میں ہنگامی رسائی کے راستوں کی بہتری شامل ہے ۔
فائرسیفٹی کے حوالے سےچ فائر ڈیٹیکشن سسٹم کی لازمی تنصیب پر زور دیا گیا ۔
اخراجی راستوں کا واضح تعین ضروری قرار دیا گیا ۔
چھت تک رسائی کی مؤثر منصوبہ بندی، برقی لوڈ مینجمنٹ، فائر ایکسٹنگوشرز اور ہائیڈرینٹ سسٹمز کی تنصیب بھی سفارشات میں شامل ہے ۔
مکینوں اور تاجروں کے لیے باقاعدہ تربیتی مشقوں کی تجویز بھی دی گئی ۔
سوال و جواب کی نشست
سوال و جواب کے سیشن میں رہائشیوں، دکانداروں اور پیشہ ور افراد نے تکنیکی ماہرین سے براہ راست تبادلہ خیال کیا ۔
آئندہ کے عملی اقدامات پر سنجیدہ گفتگو ہوئی ۔
انتظامی تعاون
منتظمین نے ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو اور اے سی آرام باغ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
ان کے تعاون سے تقریب سرکاری ضوابط اور اجازت ناموں کے مطابق خوش اسلوبی سے منعقد ہوئی ۔

ہمارا کراچی کا وژن
‘‘ہمارا کراچی ’’ ایک شہری بنیادوں پر قائم پلیٹ فارم ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
اسٹیم سیل کانفرنس 2026 کراچی، جدید بایومیڈیکل ریسرچ کا نیا دور
سندھ کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو میگنفی سائنس سنٹر کراچی کے مطالعاتی دورے کرانے کا فیصلہ
اس کا مقصد احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا، قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا اور اجتماعی ذمہ داری کو مضبوط کرنا ہے ۔
موومنٹ ہائی رسک تجارتی علاقوں میں اسٹریٹ اسمبلیاں، تکنیکی جائزے اور آگاہی سیشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔


