فلوریڈا میں نارمن مرل گِرم جونیئر کو 1998 میں پڑوسن کے ریپ اور قتل کے جرم میں
سزائے موت دے دی گئی یہ 2025 کی 15ویں پھانسی ہے۔
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
اسٹارک (فلوریڈا) : امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں سن 1998 میں ایک خاتون کے ریپ اور قتل کے مجرم نارمن مرل گِرم جونیئر کو منگل کی شام 29 اکتوبر2025 کوسزائے موت دے دی گئی۔ یہ رواں سال امریکی ریاست کی جانب سے مجرم کو 15 ویں سزائے موت ہے، جو فلوریڈا کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بھی ہے ۔
گورنر ران ڈی سینٹس کے دفتر کے مطابق، گِرم کو شام 6 بج کر 15 منٹ پر تین مختلف دواؤں کے انجیکشن کے ذریعے موت دی گئی۔ 65 سالہ مجرم پرالزام تھا کہ اس نے اپنی پڑوسن سنتھیا کیمبل کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے بہیمانہ طریقے سے قتل کیا ۔
واضح رہے کہ کیمبل کی لاش پینساکولا بے برج کے قریب پانی میں ملی تھی، جس پر 11 خنجر کے زخم اور ہتھوڑی کے وار کے نشانات پائے گئے۔ ڈی این اے شواہد نے جرم کی تصدیق کی ۔
شہری حکام کے مطابق، گِرم کو فلوریڈا اسٹیٹ پرزِن (قریبِ اسٹارک) میں تین مختلف ادویات کے انجیکشن کے ذریعے شام 6:15 بجے موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ گِرم کی عمر 65 سال تھی اور اس پر جنسی زیادتی (sexual battery) اور فرسٹ ڈگری قتل (first-degree murder) کے الزامات تھے۔
سن 1976 میں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت کی بحالی کے بعد سے فلوریڈا میں ایک سال میں سب سے زیادہ آٹھ پھانسیاں سن 2014 میں دی گئی تھیں ۔ لیکن 2025 میں یہ تعداد دوگنی ہو چکی ہے ۔
گِرم نے سزائے موت سے قبل کوئی اپیل یا ملاقات نہیں کی۔ اس نے اپنی آخری خوراک میں تلی ہوئی سور کی چانپ، میشڈ آلو اور چاکلیٹ ملک شیک طلب کیا۔
کیا اسے دیکھنے یاد ہے؟
میلودی بزارڈ: ماں کا لاپتہ بیٹی کے ساتھ پراسرار سفر نے تفتیش کو الجھا دیا
امریکہ میں سزائے موت کا نیا ریکارڈ اور بڑھتا رجحان دنیا کو کیا بتارہا ہے؟
امریکہ میں اب تک 2025 کے دوران 40 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے، جب کہ 18 مزید سزائیں اگلے چند مہینوں میں متوقع ہیں۔
اگلی دو سزائیں بھی فلوریڈا میں طے ہیں:
13 نومبر: برائن فریڈرک جیننگز — 6 سالہ بچی کا قاتل
20 نومبر: رچرڈ بیری رینڈولف — سابقہ منیجر کے قتل کا مجرم
فلوریڈا میں سزائے موت کے لیے تین اجزاء پر مشتمل انجیکشن استعمال کیا جاتا ہے: نیند آور دوا، فالج پیدا کرنے والی دوا، اور دل بند کرنے والی دوا۔


