RY MEDIA TALKS

خاتون کے ہاں 5 دن میں 4 بچوں کی پیدائش

اتر پردیش کی خاتون نے نارمل ڈلیوری کے ذریعے صرف پانچ دنوں کے اندر چار بچوں کو جنم دے کر طبی ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

مرادآباد:ایک غیر معمولی اور حیران کن طبی واقعہ پیش آیا ہے جس نے ماہرینِ صحت کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل ضلع کی رہائشی 31 سالہ خاتون امینہ نے صرف پانچ دن کے اندر چار بچوں کو جنم دیا۔

یہ ڈلیوری مرادآباد میں واقع تیرتھنکر مہاویر یونیورسٹی ہسپتال میں ہوئی، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ پیچیدہ کیس کامیابی سے مکمل کیا۔

ابتدائی الٹراساؤنڈ اور طبی ٹیسٹوں سے یہ واضح ہوا تھا کہ امینہ چار بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔

نایاب اور ہائی رسک حمل

ابتدائی الٹراساؤنڈ اور طبی ٹیسٹوں سے یہ واضح ہوا تھا کہ امینہ چار بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔ ڈاکٹروں نے اس حمل کو انتہائی ہائی رسک قرار دیا۔

طبی ماہرین نے خاندان کو “فیٹل ریڈکشن” یعنی بچوں کی تعداد کم کرنے کا مشورہ دیا تاکہ ماں اور بچوں کی جان کو محفوظ بنایا جا سکے، تاہم خاندان نے یہ تجویز قبول نہیں کی۔

ابتدائی الٹراساؤنڈ اور طبی ٹیسٹوں سے یہ واضح ہوا تھا کہ امینہ چار بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔

طبی پیچیدگیاں اور مسلسل نگرانی

حمل کے دوران امینہ کو کئی طبی مسائل کا سامنا رہا۔ ان میں بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ اور جگر سے متعلق پیچیدگیاں شامل تھیں۔

اسی وجہ سے انہیں بار بار اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے مسلسل نگرانی جاری رکھی اور ہر 15 سے 20 دن بعد باقاعدہ چیک اپ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی بلڈ پریشر: عالمی دن پر خطرناک حقیقتیں اور نئی ریڈنگز کیا ہیں؟

بچا کھانا پلاسٹک ڈبوں میں رکھنا صحت کیلئے بڑا خطرہ

ڈاکٹروں کا ہدف

طبی ماہرین کا مقصد یہ تھا کہ حمل کو زیادہ سے زیادہ محفوظ مدت تک جاری رکھا جائے تاکہ بچے قابلِ زندگی مرحلے تک پہنچ سکیں۔

مسلسل دیکھ بھال اور محتاط طبی حکمت عملی کے بعد یہ انتہائی پیچیدہ کیس کامیاب نارمل ڈیلیوری میں تبدیل ہوا، جو طبی دنیا کے لیے ایک نایاب مثال بن گیا۔

Exit mobile version