Site icon

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، 6 فلسطینی شہید

Gaza Ceasefire Violated, 6 Palestinians Killed

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں اور فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، صابرہ میں انخلا کا حکم، متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ کے قریب ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں کے بعد غزہ کے علاقے صابرہ سے شہریوں کو فوری انخلا کا حکم بھی جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ کے قریب ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

اس کے علاوہ خان یونس میں فائرنگ کے واقعے میں 2 فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے

تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلادیش میں بارش کا قہر، 44 افراد ہلاک

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران مجھے قتل کرنا چاہتا ہے

اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں حملوں اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث شہری آبادی کو مسلسل جانی خطرات کا سامنا ہے۔

Exit mobile version