March 19, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کراچی میں کارروائیاں تیز
Illegal Constructions: SBCA Intensifies Demolition Operations in Karachi

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کراچی میں کارروائیاں تیز

Illegal Constructions: SBCA Intensifies Demolition Operations in Karachi

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیوں کے دوران ناظم آباد، کلفٹن اور لارنس کوارٹرز میں اضافی منزلیں مسمار کردی گئیں، ترجمان

Participants attend a dialogue on rising rape cases organized by Sindh Women Lawyers Alliance in Karachi.

ویب نیوزرپورٹ: ماریہ اسماعیل

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق شہر کے متعدد مقامات پر ڈیمولیشن آپریشن جاری ہے ۔

کلفٹن اور لارنس کوارٹرز میں کارروائی

ترجمان کے مطابق کلفٹن بلاک 4 میں پلاٹ سی-37 پر غیر قانونی دوسری منزل کے خلاف ڈیمولیشن آپریشن جاری ہے۔

اسی طرح لارنس کوارٹرز میں پلاٹ 37 ایل آر-10 پر غیر قانونی تیسری منزل کو مسمار کیا گیا۔

ناظم آباد میں بڑے پیمانے پر آپریشن

ناظم آباد نمبر 1 میں متعدد عمارتوں میں غیر قانونی اضافی منزلیں گرانے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق

پلاٹ 2/3-1ای ناظم آباد میں غیر قانونی پانچویں منزل کے کالمز اور آر سی سی (رینفورسڈ سیمنٹ کنکریٹ) کالمز کاٹے جا رہے ہیں ۔

پلاٹ 7/3-1ایف ناظم آباد میں غیر قانونی تیسری منزل کے آر سی سی سلیب اور کالمز مسمار کیے گئے ۔

پلاٹ 6/7-1سی ناظم آباد میں غیر قانونی چوتھی منزل کے خلاف کارروائی جاری ہے اور کالمز کاٹے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو میگنفی سائنس سنٹر کراچی کے مطالعاتی دورے کرانے کا فیصلہ

خواتین کے حقوق پرسندھ کمیشن کا عمرکوٹ میں آگاہی سیشن

بلا امتیاز کارروائی کا اعلان

ترجمان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیمولیشن اسکواڈ کی نگرانی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ منظور شدہ نقشوں کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جا رہا ہے ۔

شہر بھر میں آپریشن جاری

اتھارٹی کے مطابق کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×