Site icon

ایران کا امریکا پر فیفا ورلڈ کپ میں میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

Iran Accuses US of Violating FIFA World Cup Hosting Rules

ایران نے امریکا پر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ویزوں میں رکاوٹوں اور غیر منصفانہ سلوک پر اعتراض اٹھا دیا۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

ایران نے امریکا پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا ہے۔

ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ

سال 2026 کے ورلڈ کپ کے دوران ایرانی ٹیم کے ساتھ انتہائی نامناسب سلوک کیا گیا۔

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کے کئی کوچز اور فٹبال فیڈریشن کے حکام کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

ویزا مسائل پر اعتراض

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کے کئی کوچز اور فٹبال فیڈریشن کے حکام کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ ان کے مطابق ویزوں کے اجرا میں رکاوٹیں ابتدا ہی سے ایک بڑا مسئلہ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قومی ٹیم کو میچ کے مقام سے الگ جگہ پر ٹھہرانا بھی ایک اہم مسئلہ تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ میزبان ملک نے ایرانی ٹیم کے ساتھ میزبانی کے تقاضوں کے برعکس رویہ اختیار کیا۔

اس سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی بھی میزبان امریکا پر غیر منصفانہ سلوک کا الزام عائد کر چکے ہیں۔

کپتان مہدی طارمی کا بھی الزام

اس سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی بھی میزبان امریکا پر غیر منصفانہ سلوک کا الزام عائد کر چکے ہیں۔

مہدی طارمی نے کہا تھا کہ فیفا نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم عملی طور پر کچھ بھی نہیں بدلا۔ ان کے مطابق ایرانی ٹیم کے لاجسٹک عملے اور میڈیا نمائندوں کو بھی امریکی ویزے نہیں مل سکے۔

ورلڈ کپ سے اخراج واضح رہے کہ ایران کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے سے قبل ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے

Exit mobile version