ایرانی مسلح افواج نے جنوبی لبنان اور ضاحیہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں ردعمل مکمل کرنے کے بعد آپریشن روکنے کا اعلان کردیا۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان کردیا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان اور بیروت کے علاقے ضاحیہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں ایران کی مسلح افواج نے سخت اور دردناک ردعمل دیا، جس کے بعد آپریشن کو روک دیا گیا ہے۔

اسرائیلی کارروائیوں کا جواب
بیان کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے جنوبی لبنان اور ضاحیہ میں کی جانے والی جارحیت اور مظالم کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں اسرائیل کو دردناک جواب دیا۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ یہ ایسا ردعمل ہے جس سے صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کو سبق سیکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں
ٹرمپ انٹرویو چھوڑ کر اچانک اٹھ گئے، وجہ کیا بنی؟
مزید کارروائی کی وارننگ بیان میں اعلان کیا گیا کہ مسلح افواج کی جانب سے موجودہ کارروائیاں روک دی گئی ہیں، تاہم خبردار کیا گیا ہے کہ اگر جارحیت اور مظالم کا سلسلہ جاری رہا تو اس سے کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔