Site icon

ایرانی ریال کی خریداری کا طوفان، 4 دن میں 2 کھرب

Iranian Rial Sees Massive Surge, 2 Trillion Bought in 4 Days

ایرانی ریال کی طلب اور قیمت میں مسلسل اضافہ، ایران امریکا معاہدے کے بعد صرف 4 دن میں 2 کھرب ریال خرید لیے گئے۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

کراچی: ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے بعد ملک بھر میں ایرانی ریال کی خریداری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے پہلے روز 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تازہ اطلاعات کے مطابق امن معاہدے کے بعد صرف چار دن کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تازہ اطلاعات کے مطابق امن معاہدے کے بعد صرف چار دن کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا ایران مذاکرات:سوئٹزرلینڈ اجلاس کیوں نہ ہو سکا؟

ایرانی ریال کی قدر میں بہتری

دوسری جانب ایرانی ریال کی طلب اور قیمت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے مارکیٹ میں اس کرنسی کی سرگرمی مزید بڑھ گئی ہے۔

Exit mobile version