April 7, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کراچی جرائم میں کمی: کچے میں نجات مہران آپریشن کامیاب، آئی جی سندھ
Karachi Crime Declines: Nijat Mehran Operation Successful in Kacha, Says IG Sindh

کراچی جرائم میں کمی: کچے میں نجات مہران آپریشن کامیاب، آئی جی سندھ

کراچی سیف سٹی منصوبہ تیز، امن و امان میں بہتری کا دعویٰ، کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا خاتمہ، اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی: آئی جی سندھ

ویب نیوز رپورٹ : روبینہ یاسمین

کرچی : انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری سے کچے کے علاقے میں “نجات مہران آپریشن” تیز کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 32 ڈاکو مارے گئے، 100 سے زائد گرفتار ہوئے جبکہ 225 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔

ان کے مطابق کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے مکمل پاک کردیا گیا ہے۔ اب شہری اہل خانہ کے ساتھ بلا خوف و خطر سفر کر سکتے ہیں۔

کاٹی میں خطاب، صنعتکاروں سے ملاقات

انہوں نے یہ بات کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کہی۔

تقریب میں کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر زاہد حمید، نائب صدر محمد طلحہ علی سمیت دیگر صنعتکار اور افسران شریک ہوئے۔

کہ ایک سال میں کراچی میں 16 ہزار 500 موبائل چھینے گئے، جبکہ لندن میں یہ تعداد 84 ہزار ہے

کراچی میں جرائم میں نمایاں کمی

آئی جی سندھ نے کہا کہ رواں سال مارچ میں گزشتہ سال کے مقابلے:

موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات میں 54 فیصد کمی

گاڑیاں چھیننے میں 48 فیصد کمی

موبائل چھیننے میں 35 فیصد کمی

انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں کراچی میں 16 ہزار 500 موبائل چھینے گئے، جبکہ لندن میں یہ تعداد 84 ہزار ہے۔

ان کے مطابق اس موازنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی کی صورتحال لندن اور نیویارک سے بہتر ہے۔

گن پوائنٹ پر اسنیچنگ کے دوران قتل کے واقعات میں 88 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسنیچنگ کے دوران قتل میں بڑی کمی

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ گن پوائنٹ پر اسنیچنگ کے دوران قتل کے واقعات میں 88 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جرائم کم ہو رہے ہیں اور پولیس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے تعاون کی اپیل بھی کی۔

سیف سٹی اور ٹریفک اصلاحات

،آئی جی سندھ کے مطابق

سیف سٹی پروجیکٹ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے

دو ہزار دو سو پچس 2,225 جدید کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں

چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل ہوگی

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج ہوگی۔ تھانوں کے لیے 100 موبائل گاڑیاں بھی فعال کی جائیں گی۔

منشیات کے عادی افراد، بڑا چیلنج

انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ ہر ادارہ ایک ری ہیب سینٹر کی ذمہ داری لے تاکہ ان افراد کا علاج ممکن ہو سکے۔

صنعتکاروں کا مؤقف

کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ سندھ پولیس نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز اب بھی تشویش کا باعث ہیں اور مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سیف سٹی پروجیکٹ کو “گیم چینجر” قرار دیا۔

برآمدات اور سیکیورٹی مسائل

زبیر چھایا نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے کے 6 بڑے ایکسپورٹرز کی برآمدات 1.5 ارب ڈالر ہیں، جو ملک کی برآمدات کا 5 فیصد بنتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلیک میلنگ کے خلاف ٹاسک فورس قائم کی گئی، جس نے ملزمان کو بے نقاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں

مویشی منڈی کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آمد، پہلے 4 ٹرک پہنچ گئے

صاحبزادی ماہین خان پی آئی ڈی سی بورڈ کی ڈائریکٹر کیوں مقرر ہوئیں؟

دیگر شرکاء کی آراء

کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زاہد سعید نے کہا کہ غیر قانونی افراد کی واپسی ایک بڑا چیلنج تھا جسے کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین دانش خان نے اسٹریٹ کرائم میں کمی کو خوش آئند قرار دیا۔

یو بی جی سندھ کے چیئرمین خالد تواب نے پولیس امیج بہتر بنانے پر زور دیا۔

اختتامیہ

تقریب کے اختتام پر سینئر نائب صدر زاہد حمید نے آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سندھ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پولیس امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×