February 11, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کراچی میں انٹرنیشنل چائلڈہُڈ کینسر ڈے تقریب، اُمید اور خوشی کے رنگ
Children cancer survivors and families celebrating International Childhood Cancer Day at Aga Khan University Hospital Karachi pediatric oncology event

کراچی میں انٹرنیشنل چائلڈہُڈ کینسر ڈے تقریب، اُمید اور خوشی کے رنگ

کراچی میں انٹرنیشنل چائلڈہُڈ کینسر ڈے تقریب، آغا خان ہسپتال میں زیرِعلاج بچوں کے لیے تفریح، تعلیم پروگرام اور جامع کینسر کیئر کا پیغام۔

ویب نیوز رپورٹ: ماریہ اسمعیل

کراچی : انٹرنیشنل چائلڈہُڈ کینسر ڈے کے موقع پر، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے شعبۂ پیڈیاٹرک آنکولوجی نے اپنی سالانہ خصوصی بچوں اور خوشگوارتقریب کی تقریب کا اہتمام کیا ۔

اس تقریب میں کینسر کے مرض میں مبتلا اورعلاج سے گزرنے والے بچوں، صحت یاب ہونے والے ننھے ہیروز اور ان کے اہلِ خانہ نے بھرپورشرکت کی ۔

اس تقریب کا مقصد بچوں کی بہادری اور حوصلہ مندی کو جشن منانا، خراجِ تحسین پیش کرنا اور کینسر کے علاج میں جذباتی اور سماجی حمایت کی اہمیت کواجاگر کرنا تھا ۔

بچوں کے لیے خوشیوں بھرا ماحول اور تفریحی سرگرمیاں

تقریب کو ایک رنگین اور دوستانہ ماحول میں سجایا گیا تھا تاکہ بچے کچھ دیر کے لیے بیماری اور ہسپتال کے معمولات سے دور رہ سکیں ۔ یہاں کھیل، تخلیقی سرگرمیاں اور باؤنسنگ کیسل جیسی تفریحات کا اہتمام کیا گیا ۔

ان سرگرمیوں نے بچوں اور ان کے خاندانوں کو مشکل علاج کے سفر کے دوران معمول کی زندگی کے خوشگوار لمحات فراہم کیے ۔ مسکراہٹوں اور مثبت توانائی سے بھرپور یہ تقریب بچوں کے لیے یادگار ثابت ہوئی ۔

جامع نگہداشت: علاج سے آگے کا سفر

آغا خان یونیورسٹی ہیلتھ سسٹم پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر فرحت عباس نے اس موقع پر کہا کہ کینسر کے مریضوں کی دیکھ بھال صرف طبی علاج تک محدود نہیں ہونی چاہیے ۔ ان کے مطابق مریض کی مجموعی صحت، اعتماد کی بحالی اور معمول کی زندگی میں واپسی بھی علاج کا اہم حصہ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات ہسپتال کے جامع نگہداشت کے عزم کی واضح مثال ہیں ۔

تعلیم پروگرام : علاج کے ساتھ تعلیم کا تسلسل

طویل علاج بچوں کی تعلیم کو متاثر کرتا ہے، اسی چیلنج کو مدنظر رکھتے ہوئے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے حال ہی میں ’’ تعلیم پروگرام‘‘ شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام اُمید پر اور دی داؤد فاؤنڈیشن کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے ۔

اس پروگرام کے تحت کینسر کے زیرِعلاج بچے ہسپتال کے اندر ہی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں ۔ ’’ تعلیم ‘‘ اس پروگرام کے تحت تدریسی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ اس سے وہ سیکھنے کے عمل سے جڑے رہتے ہیں اور صحت یابی کے بعد اسکول واپسی اور روزمرہ زندگی میں واپسی کا عمل اور سفر ان کے لیے آسان ہو جاتی ہے ۔

جذباتی سپورٹ اور جامع علاج پر زور

شعبۂ آنکولوجی کی چیئر پرسن ڈاکٹر زہرہ فدّو نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں اور اقدامات مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے جذباتی سہارا فراہم کرتی ہیں ۔ ان کے مطابق ہسپتال نہ صرف طبی علاج بلکہ پورے صحت یابی کے سفر میں مریضوں کے ساتھ ہم قدم رہنے کے عزم پر یقین رکھتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس، کراچی اور اوورسیز پاکستانیوں کےلیے بڑے فیصلے

کرن ہسپتال میں جدید ریڈیوتھراپی انقلاب: دوسرا ہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر فعال

اُمید، وقار اور معمول کی زندگی کی بحالی

انٹرنیشنل چائلڈہُڈ کینسر ڈے کراچی تقریب آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے جامع کینسر کیئر وژن کی عکاس ہے ۔ اس وژن میں صرف زندگی بچانے پر نہیں بلکہ مریضوں اور ان کے خاندانوں کے لیے اُمید، وقار اور معمول کی زندگی کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×