کراچی ٹریول مارٹ 2026 کا شاندار آغا،70سے زائد ٹورازم کمپنیز، ہوٹلز اور ٹریول برانڈز کی شرکت،پاکستان کی سیاحت اور ثقاف بھرپور انداز میں پیش۔
ویب نیوز رپورٹ :روبینہ یاسمین
کراچی : ایسوسی ایشن آف کراچی ٹور آپریٹرز کے زیرِ اہتمام دو روزہ میگا ایونٹ “کراچی ٹریول مارٹ” کا شاندار آغاز ہو گیا، جس میں ملک بھر سے سیاحت سے وابستہ 70 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی ۔
ایونٹ کا افتتاح ایم ڈی سندھ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اسی ٹی ڈی سی) فیاض علی شاہ، بانی پاک ویلز حنیف بھٹی، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور صدر ایسوسی ایشن آف کراچی ٹور آپریٹرز سید محمود غزنوی نے مشترکہ طور پر کیا۔
ایونٹ میں پاکستان کے نامور ہوٹلز، ریزورٹس اور ٹور کمپنیز نے اپنے اسٹالز سجائے، جہاں ملکی سیاحت، ثقافت اور خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا۔ نمایاں شرکت کرنے والوں میں
Famree Resorts، Neelum Elites، Offto Resorts، IYI Luxury Inn، Azure Lagoon شامل ہیں جبکہ ٹور کمپنیز میں Nomads، 0KM، Travel Tucker نے بھی بھرپور شرکت کی ۔
کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد نے ایونٹ میں شرکت کی اور اس اقدام کو سیاحت کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ شرکاء نے مختلف سیاحتی پیکجز، ہوٹل سروسز اور ٹریول سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں
روڈ رنرصحرائی پرندہ جو 32 کلومیٹر فی گھنٹہ دوڑتا ہے
پاک چین زرعی تعاون: تبادلوں میں اضافہ ضروری
ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے بہترین ہوٹلز اور ٹرانسپورٹرز کے لیے ایک پروقار ایوارڈ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں گورنر سندھ نہال ہاشمی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
ماہرین کے مطابق ایسے ایونٹس نہ صرف ملکی سیاحت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ مقامی معیشت کو بھی مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔




