February 3, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کرن ہسپتال میں جدید ریڈیوتھراپی انقلاب: دوسرا ہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر فعال
Second Halcyon linear accelerator installed at KIRN Hospital Karachi for advanced cancer radiotherapy

کرن ہسپتال میں جدید ریڈیوتھراپی انقلاب: دوسرا ہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر فعال

کرن ہسپتال جدید ریڈیوتھراپی کے دوسرے ہیلسیون لینیئرایکسلریٹر سے یومیہ 400 کینسر کے

مریضوں کا مفت، تیز اور درست علاج ممکن ہو گیا ہے۔

ویب نیوز ڈیسک

کراچی، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن(کرن) جو پاکستان ایٹمی توانائی (پیس) کے زیرانتظام ملک کا سب سے بڑا سرکاری شعبے کا کینسر ہسپتال ہے، نے جدید ترین دوسرے ہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر کا افتتاح کر دیا ہے، جس سے کینسر کے مریضوں کے لیے جدید ریڈیوتھراپی سہولت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔

اس اضافہ کے ساتھ کرن ہسپتال اس وقت چار لینیئرایکسلریٹرآپریٹ کررہا ہے جن میں دو ہیلسیون سسٹم ہیں۔

کرن ہسپتال اس وقت روزانہ تقریبا 250 کینسر مریضوں کو ریڈیوتھراپی فراہم کرتا ہے، جو ملک میں کسی بھی کینسر ہسپتال کے لیے مریضوں کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔

دوسری ہیلسیون لینیئرایکسلریٹر کےافتتاح کے بعد روزانہ عالج کی صلاحیت بڑھ کر تقریبا 400 مریض یومیہ تک پہنچ جائے گی، جس سے کینسر کے مریضوں کا ریڈیوتھراپی کے لیے انتظارکا وقت نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔

دوسری ہیلسیون مشین کی شمولیت ،کرن ہسپتال کےکراچی میں ریڈیو تھراپی کے سب سے بڑے مرکز ہونے کے کردار کو مزید مضبوط کرچکی ہے اور کرن ہسپتال کے مزید خاندانوں کے لیے کینسر کے علاج کے لیے جدید علاج تک رسائی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اس بات کی مثال ہے کہ ہسپتال، کمیونٹی ادارے اور ٹیکنالوجی پارٹنرز مل کر کیسے کام کریں جس سے جدید کینسر کیئرزیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے لیے، ان کی مالی حیثیت سے قطع نظر، قابل حصول ہوسکے۔

یہ اہم اضافہ کرن پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی (کے پی ڈبلیو ایس) اوراسٹریٹیجک پالنز ڈویژن کی(ایس پی ڈی) فراخدالنہ معاونت سے ممکن ہوا ہے جس سے تمام مستحق کینسرکے مریضوں کو اس مشین پرمفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

کرن ہسپتال
کراچی میں کینسر کے علاج کا نیا باب، کرن ہسپتال میں دوسری ہیلسیون مشین فعال، انتظار کا وقت کم، امیدیں روشن۔



ہیلسیون سسٹم کو جدید امیج گائیڈنس کے ذریعے انتہائی درست ریڈیوتھراپی کو علاج کے ہرسیشن میں کےفراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جس سے مریض کی پوزیشن ہر بار یکساں رکھنے اورتمام ٹیومرسائٹس پردرست ڈلیوری میں مدد ملتی ہے۔

یہ پلیٹ فارم ایک کمپیکٹ اور مریض دوست (پیشنٹ سینٹرڈ) ورک فلو کے تحت ہر قسم کے ٹیومرز کے عالج کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ کلینیکل ٹیموں کے لیے سیشنز کو مؤثر اور کم وقت میں مکمل رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں


دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس 2026

کیا جوتے بھی ماحول دوست ہوتے ہیں؟

ناریل کا دودھ یا پانی؟ کون سا آپ کی صحت کے لیے اصل طاقت کا راز ہے

مریضوں کے آرام کو بھی خاص اہمیت دی گئی ہے۔ اس میں ایک ایسا کاؤچ نصب ہے جو اوپر نیچے ہو سکتا ہے۔ تاکہ مریض کو آسانی سے درست پوزیشن میں رکھا جا سکے۔

جبکہ سیٹ اَپ کے دوران مشین نسبتا کم شور کرتی ہے۔ کاؤچ پرنصب کیمرہ اورا نٹرکام کے ذریعے مریض اور تھیراپسٹ کے درمیان ہروقت رابطہ بحال رہتا ہے۔ حفاظتی فیچرز میں کولژن ڈیٹیکشن، چھ نکاتی حفاظتی طریقہ کار اور روزانہ کی کارکردگی کی جانچ شامل ہے، جو تقریبا پانچ منٹ میں مکمل ہو جاتی ہے۔

مزید یہ کہ مشین میں نئی اپ گریڈز مریضوں کی درست پوزیشننگ اور ورک فلو کو مزید ہموار بنانے میں معاون ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×