February 24, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کیا چوکنڈی قبرستان میوزیم واقعی عالمی معیار کی ہیریٹیج سائٹ بنے گا؟
Chaukhandi Graveyard Museum in Karachi showcasing Mughal-era tombs and historical architecture

کیا چوکنڈی قبرستان میوزیم واقعی عالمی معیار کی ہیریٹیج سائٹ بنے گا؟

A view of Chaukhandi Graveyard in Karachi featuring intricately carved Mughal-era tombs. The site is set to be transformed into a world-class museum and heritage site to preserve and promote Karachi’s historical and cultural legacy.

چوکنڈی قبرستان میوزیم کے قیام سے تاریخی اور فنِ تعمیر کے شاہکار مقبروں کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی : شہر کی تاریخی اور ثقافتی وراثت کو محفوظ اور فروغ دینے کے لیے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے تاریخی چوکنڈی قبرستان میں عالمی معیار کے میوزیم اور ہیریٹیج سائٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

سولہویں صدی کے دوران مغل دور میں تعمیر کیے گئے چوکنڈی کے مقبرے اپنے نفیس نقش و نگار اور خوبصورت فنِ تعمیر کی وجہ سے کراچی کی اہم ثقافتی شناخت میں شمار ہوتے ہیں ۔ یہ مقبرے نہ صرف سنگِ سرخ سے تراشے گئے ہیں بلکہ صدیوں پر محیط ثقافتی ورثے کا منہ بولتا ثبوت بھی ہیں ۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چوکنڈی کا دورہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بین الاقوامی معیار کے میوزیم کے قیام کے لیے جامع فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے ۔ اس منصوبے میں حفاظتی باؤنڈری وال، کشادہ عوامی مقامات، سیاحتی سہولیات، لینڈ اسکیپنگ اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے اقدامات شامل ہوں گے تاکہ مقامی اور غیر ملکی زائرین کے لیے بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں

انڈس ڈولفن: دریائے سندھ کی نایاب رانی

میئر نے کہا، ’’کراچی میں متعدد تاریخی مقامات ہیں جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا ۔ ہمارا مقصد شہر کی اصل تاریخی شناخت کو بحال کرنا اور اپنی ثقافتی وراثت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے ۔ ہم ایسے ماحول کی تخلیق چاہتے ہیں جہاں شہری اور سیاح تاریخی اور فن پاروں سے بھرپور استفادہ کر سکیں ‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد رواں سال کے اندر مکمل کیا جائے گا اور تمام تکنیکی و انتظامی جائزے جلد مکمل کیے جائیں گے تاکہ شہری انتظامیہ شہر میں مثبت تبدیلی لا سکے ۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، چیئرمین یونین کونسلز، ڈائریکٹر میڈیا کے ایم سی دانیال سیال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

یہ منصوبہ نہ صرف کراچی کی تاریخی شناخت کو بحال کرے گا بلکہ شہر کے سیاحتی اور تحقیقی شعبے کو بھی مضبوط کرے گا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×