February 17, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
لیاری کے ٹیلنٹ نے رنگ سنبھال لی، زوردار مقابلے
Lyari’s talent took control of the ring, delivering thrilling contests.

لیاری کے ٹیلنٹ نے رنگ سنبھال لی، زوردار مقابلے

Lyari’s talent took control of the ring, delivering thrilling contests.

لیاری کے ککری گراؤنڈ میں چار روزہ تھرڈ اسٹیج صوبائی باکسنگ چیمپئن شپ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، 6 ڈویژنز سے 48 گرلز اور 137 بوائز کی شرکت

Scientists and doctors attending Regenerative Medicine and Stem Cell Conference 2026 at Aga Khan University Karachi

کراچی: لیاری ایک بار پھر کھیلوں کی سرگرمیوں سے روشن ہو گیا۔ تاریخی ککری گراؤنڈ میں چار روزہ تھرڈ اسٹیج صوبائی باکسنگ چیمپئن شپ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سندھ کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

ایونٹ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے جبکہ پاک آرمی اسپانسر ہے۔

185 کھلاڑیوں کی شرکت

چیمپئن شپ میں سندھ کی 6 ڈویژنز سے مجموعی طور پر 185 کھلاڑی شریک ہیں۔ ان میں 48 گرلز اور 137 بوائز شامل ہیں۔

نوجوان باکسرز جوش اور عزم کے ساتھ رنگ میں اترے۔ مقصد اپنی صلاحیتوں کا اظہار اور آگے بڑھنے کے مواقع حاصل کرنا ہے۔

سنسنی خیز کوارٹر فائنلز

ایونٹ کے پہلے روز کوارٹر فائنل کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ مختلف ویٹ کیٹیگریز میں باصلاحیت باکسرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

سیمی فائنل تک رسائی کے لیے سخت اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود رہی۔

مہمانانِ خصوصی کا اظہار خیال

تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے اصغر بلوچ اور دیگر معزز شخصیات تھیں۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ کہا کہ لیاری جیسے علاقوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ ضرورت صرف مواقع فراہم کرنے کی ہے۔منتظمین کے مطابق ایسے ایونٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں۔ اس سے لیاری کا پرامن اور مثبت تشخص بھی اجاگر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیا مسٹر یونیورس شہروز خان کی کامیابی پر حکومت سپورٹ کرے گی؟

خیبر پختونخوا شکار سیزن 2025-26 کب شروع ہوگا؟

منتظمین کے مطابق ایسے ایونٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں۔ اس سے لیاری کا پرامن اور مثبت تشخص بھی اجاگر ہوتا ہے۔
چیمپئن شپ اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ لیاری امن، ٹیلنٹ اور کھیلوں کا گڑھ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×