پنکی نیٹ ورک کی تحقیقات تیز، سی سی ڈی نے تفتیش شروع کر دی، مبینہ شوہر رانا اکرام بھی طلب کرلئے گئے
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق اعلیٰ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق، ملزمہ پنکی کے مبینہ شوہر، سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرام کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ سی سی ڈی ان سے کیس کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ کرے گی۔

مقدمات اور قانونی کارروائی
میڈیا رپورٹس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں درج مقدمے میں پنکی کی طلبی کر کے اسے لاہور منتقل کیا جائے گا۔ کوٹ لکھپت میں درج کیس میں ملزمہ کو تاحال اشتہاری قرار نہیں دیا گیا۔
پس منظر
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے گرفتار مبینہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے بھائی کے خلاف بھی لاہور میں مقدمہ سامنے آیا تھا۔
لاہور پولیس کے مطابق 2022 میں تھانہ کوٹ لکھپت میں ریاض بلوچ کے خلاف منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریاض بلوچ نے بیان دیا تھا کہ فرار ہونے والی خاتون اس کی بہن انمول عرف پنکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی انفرااسٹرکچر کیلئے 10 ارب، کیا شہر بدلے گا؟
فارسی زبان: جامعہ کراچی اور ایرانی قونصل خانے میں تعلیمی تعاون کے فروغ پر زور
واقعے کی تفصیل
پولیس کے مطابق ایک لگژری گاڑی میں ایک لڑکا اور لڑکی منشیات فروخت کرنے شاداب کالونی آ رہے تھے۔ گاڑی رکنے پر ایک لڑکا نیچے اترا اور منشیات دینے کی کوشش کی۔ اہلکاروں نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی گاڑی تیز رفتاری سے چلا کر موقع سے فرار ہو گئی تھی۔