RY MEDIA TALKS

مودی سرکار کاکروچ جنتا پارٹی تحریک سے خوفزدہ

مودی سرکار پر بھارتی نوجوانوں کی آواز دبانے کا الزام، کاکروچ جنتا پارٹی کی آن لائن مہم تیزی سے مقبول

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

بھارت میں مودی حکومت نے نوجوانوں کی سیاسی و طنزیہ تحریک “کاکروچ جنتا پارٹی” کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی عوامی تحریک اور تنقید سے خوفزدہ ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے تحریک کی آن لائن سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا۔ چند ہی دنوں میں کروڑوں افراد اس مہم کو فالو کرنے لگے جبکہ ہزاروں نوجوان تحریک میں شامل ہو چکے تھے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی ختم

بھارتی جریدے ’’دکن کرانیکل‘‘ کے مطابق پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے کہا ہے کہ ہیکنگ اور بندش کے باعث تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کھو چکی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔

تعلیمی نظام اور پیپر لیک کے خلاف مہم

رپورٹ کے مطابق تنظیم نے بھارتی تعلیمی نظام کی ناکامی، پیپر لیک اسکینڈلز اور وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر مہم چلائی تھی۔

ابھیجیت دپکے کا کہنا ہے کہ اس مہم کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کاکروچ جنتا پارٹی پاکستان میں اثر انداز

گائے کے گوشت سے متعلق اہم تحقیق

نوجوانوں کے غصے کی علامت؟

ماہرین کے مطابق یہ تحریک فی الحال سوشل میڈیا تک محدود ایک سیاسی طنزیہ مہم ہے، تاہم اس کے پیچھے بے روزگاری، پیپر لیک اور دیگر مسائل پر نوجوانوں میں بڑھتا ہوا غصہ موجود ہے۔

تحریک کی مقبولیت کے بعد یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا یہ نیپال اور بنگلا دیش کی طرز پر جین زی کی بڑی عوامی تحریک کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

Exit mobile version