مودی میلونی ملاقات میں ٹافیوں کے تحفے کی ویڈیو وائرل، حامیوں نے سفارتی اشارہ کہا، راہول گاندھی نے معاشی مسائل پر حکومت کو تنقید
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی کے سرکاری دورے کے دوران اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو ٹافیوں کا تحفہ پیش کیا۔
ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر چرچا
اطالوی وزیر اعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ وزیر اعظم مودی ان کے لیے بہت اچھی ٹافیاں لائے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

حامیوں کا ردعمل
بھارت میں مودی کے حامیوں نے اس اقدام کو مثبت اور خوشگوار سفارتی اشارہ قرار دیا۔
ان کے مطابق اس طرح کے نرم انداز تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ٹرمپ کا معاہدے تک انتظار، ڈیل نہ ہوئی تو حملے کی دھمکی
اپوزیشن کی سخت تنقید
دوسری جانب اپوزیشن نے اس وائرل ویڈیو پر سخت ردعمل دیا ہے۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی مشکلات اور طلبہ کے احتجاج جیسے اہم مسائل موجود ہیں۔ راہول گاندھی کے مطابق ایسے وقت میں وزیر اعظم ریلز بنانے میں مصروف ہیں، جو تشویشناک بات ہے۔