Site icon

نیب کراچی: 25 ٹاؤنز میں کرپشن اور جعلی بھرتیوں پر کریک ڈاؤن

NAB Karachi: Crackdown on corruption and fake recruitments in 25 towns

نیب کراچی 25 ٹاؤنز تحقیقات: ٹاؤن چیئرمینز کے خلاف ریکارڈ کی چھان بین اور بڑے پیمانے پر انکوائری شروع

خصو صی ویب نیوز رپورٹ : محمد نعمان

کراچی میں بلدیاتی نظام کے تحت کام کرنے والے 25 ٹاؤنز ایک بار پھر تحقیقات کی زد میں آ گئے ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے شہر کے ٹاؤنز میں مبینہ جعلی بھرتیوں، گھوسٹ ملازمین، جعلی کوٹیشنز اور غیر قانونی ٹرانسفرز پر بڑی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روڈ کٹنگ کی مد میں وصول ہونے والی کروڑوں روپے کی رقم بھی جانچ کے دائرے میں ہوگی۔

ٹاؤن چیئرمینز سے پوچھ گچھ کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اس بار تحقیقات صرف افسران تک محدود نہیں رہیں گی۔ بلکہ ٹاؤن چیئرمینز سے براہ راست پوچھ گچھ کی جائے گی۔

روڈ کٹنگ کی مد میں وصول ہونے والی کروڑوں روپے کی رقم بھی جانچ کے دائرے میں ہوگی۔

اینٹی کرپشن کارروائیوں پر بھی سوالات

ماضی میں اینٹی کرپشن کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں پر بھی نئی تحقیقات ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق کئی معاملات میں چھاپوں کے باوجود ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد بھی کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

کن ٹاؤنز میں تحقیقات ہوں گی؟

ابتدائی طور پر جن ٹاؤنز میں تحقیقات متوقع ہیں ان میں ماڈل ٹاؤن کراچی، شاہ فیصل ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، لیاری ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن شامل ہیں۔

جعلی بھرتیوں کی بڑی لہر

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ مشکوک بھرتیاں 2009، 2012 اور 2016 میں ہوئیں۔ ان ادوار میں مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کے تحت بھرتیاں کی گئیں۔

سیاسی اثرات اور ماضی کی تحقیقات

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ادوار میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان، قریبی افراد اور رشتہ داروں کو بھی بھرتی کیا گیا۔

بعد ازاں ٹاؤن سسٹم کے قیام کے بعد بھی مبینہ بے ضابطگیاں جاری رہیں۔

اسی طرح درجنوں ایسے ملازمین کی تنخواہیں جاری ہونے کا بھی انکشاف ہوا جن کا ٹاؤن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

لیاری ٹاؤن میں مبینہ واقعہ

ذرائع کے مطابق حال ہی میں لیاری ٹاؤن میں ایک افسر نے سابق چیئرمین کو شکایت کی کہ کچھ افراد دفتر میں داخل ہو کر تنخواہوں کے بلوں پر زبردستی دستخط کرواتے رہے۔

اسی طرح درجنوں ایسے ملازمین کی تنخواہیں جاری ہونے کا بھی انکشاف ہوا جن کا ٹاؤن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

سرکاری مراسلہ اور مزید اقدامات

ریجنل ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ کراچی کی جانب سے تمام میونسپل کارپوریشنز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اس میں تقرریوں، پروموشنز اور سروس ریکارڈ کی تصدیق کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی طالبہ اسما بی بی کا چین میں کلائمیٹ ریسرچ سفر

پاکستان میں چینی استاد کی 10 ماہہ رضاکارانہ تدریس

شفافیت کے لیے فزیکل ویری فکیشن

ذرائع کے مطابق آئندہ مرحلے میں ملازمین کی فزیکل ویری فکیشن بھی کی جائے گی۔

روڈ کٹنگ اور او زیڈ ٹی فنڈز کی مکمل جانچ پڑتال بھی اس انکوائری کا حصہ ہوگی۔

Exit mobile version