موبائل فون درآمدات میں مالی سال 2025-26 کے دوران 27.24 فیصد اضافہ، جون 2026 میں بھی ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
اسلام آباد: پاکستانیوں کی جانب سے ایک سال کے دوران درآمد کیے گئے موبائل فونز کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق، پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے دوران 530 ارب 49 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کیے۔

درآمدات میں نمایاں اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 27.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح جون 2026 میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 11.73 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 1.07 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
فلمیں دیکھنے سے بڑھاپے کی رفتار سست؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
ایران پر حملے، اردن حملے کی ایرانی فورسز بھی ہدف: سینٹکام
درآمدی انحصار برقرار 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کا موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا، جس کی عکاسی تازہ تجارتی اعداد و شمار سے ہوتی ہے۔