RY MEDIA TALKS

فلسطین میراتھن: وطن کی وحدت کا پیغام

فلسطین میراتھن میں بیت اللحم اور غزہ کے ہزاروں رنرز شریک، دو سال بعد غزہ میں دوڑ بحال، 88 ممالک سے شرکت دیکھنے میں آئی

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں دسویں فلسطین انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ غزہ میں بھی دو سال کے وقفے کے بعد متوازی دوڑ منعقد ہوئی۔ اسرائیلی جنگ کے باعث یہ سرگرمی گزشتہ دو برس سے معطل تھی۔

غیر ملکی کے مطابق 42 کلومیٹر طویل میراتھن کا آغاز جمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 6 بجے ہوا۔ ہزاروں فلسطینی اور غیر ملکی رنرز بیت اللحم میں چرچ آف نیٹیویٹی سے دوڑ میں شریک ہوئے۔

ہزاروں فلسطینی اور غیر ملکی رنرز بیت اللحم میں چرچ آف نیٹیویٹی سے دوڑ میں شریک ہوئے۔

“وطن کی وحدت” کا پیغام

میراتھن کی کوآرڈینیٹر اعتدال عبدالغنی نے کہا کہ اس سال کی دوڑ “وطن کی وحدت” کا پیغام لے کر آئی ہے۔

ان کے مطابق اسرائیلی علیحدگی نظام کے دونوں جانب موجود فلسطینی رنرز نے بیک وقت تقریبات میں حصہ لیا۔

غزہ میں بھی 5 کلومیٹر کی الگ دوڑ منعقد کی گئی۔ یہ ریس وادی غزہ پل سے شمال کی جانب ہوئی۔

میراتھن کی کوآرڈینیٹر اعتدال عبدالغنی نے کہا کہ اس سال کی دوڑ “وطن کی وحدت” کا پیغام لے کر آئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی شرکت

منتظمین نے 17 سے 21 اپریل کے دوران مختلف ممالک میں ورچوئل میراتھن بھی منعقد کی۔ اس میں 88 ممالک سے 5 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔

مجموعی طور پر رنرز کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ان میں غزہ کے 2 ہزار 523 اور 75 ممالک سے تقریباً ایک ہزار غیر ملکی شرکا شامل تھے۔

ایونٹ میں فل میراتھن، 21 کلومیٹر ہاف میراتھن، 10 کلومیٹر ریس اور 5 کلومیٹر فیملی رن شامل تھیں۔

مختلف کیٹیگریز شامل

ایونٹ میں فل میراتھن، 21 کلومیٹر ہاف میراتھن، 10 کلومیٹر ریس اور 5 کلومیٹر فیملی رن شامل تھیں۔

منتظمین کے مطابق مختلف کیٹیگریز کا مقصد پیشہ ور ایتھلیٹس، شوقیہ رنرز اور خاندانوں کو شرکت کا موقع فراہم کرنا تھا۔

یہ میراتھن فلسطینی ہائر کونسل فار یوتھ اینڈ اسپورٹس، فلسطینی اولمپک کمیٹی اور بلدیہ بیت اللحم کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

مہمان پرندے زمین کے ماحولیاتی نظام کے لیے خطرے کی گھنٹی

کراچی پولیو کے خاتمے کے قریب، افواہیں اب بھی بڑا چیلنج

جنگ کے سائے میں میراتھن

یہ میراتھن ایسے وقت میں ہوئی جب غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اکتوبر 2023 سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی تشدد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں کم از کم ایک ہزار 155 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ تقریباً 11 ہزار 750 افراد زخمی جبکہ 22 ہزار افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق غزہ میں اب تک کم از کم 72 ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Exit mobile version