February 25, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
پیرا گرین فالکن: جس سے متاثر ہو کر بی 2 بمبار طیارہ بنایا گیا
Peregrine Falcon flying alongside a fighter jet illustration.

پیرا گرین فالکن: جس سے متاثر ہو کر بی 2 بمبار طیارہ بنایا گیا

The Peregrine Falcon’s flight speed is often compared to modern fighter jets.

پیرا گرین فالکن کی سب سے بڑی طاقت اس کی 390 فی گھنٹہ کی رفتار ہے، شکار، فالکنری اور عالمی پھیلاؤ کی منفرد کہانی

ویب نیوز رپورٹ : عمر ہاشمی

کراچی : پیرا گرین فالکن دنیا کا سب سے تیز رفتار پرندہ ہے ۔ یہ فضا میں غوطہ لگاتے وقت 390 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رفتار حاصل کر سکتا ہے ۔

یہ نایاب شکاری پرندہ تقریباً پوری دنیا میں پایا جاتا ہے ۔ البتہ صرف انٹارکٹیکا اس سے مستثنیٰ ہے ۔

Adult Peregrine Falcon feeding chicks in nest beside an egg.
پیرا گرین فالکن افزائش کے موسم میں اپنے بچوں کو خوراک کھلا رہا ہے۔

نمایاں خصوصیات

پیرا گرین فالکن کی پشت نیلے اور سرمئی رنگ کی ہوتی ہے ۔ زیرِ گردن حصہ سفید جبکہ اس کے چہرے پر سیاہ دھاریاں نمایاں ہوتی ہیں ۔

یہ پرندہ ڈائیو کے دوران 390 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جاتا ہے ۔

اسکی خوراک میں کبوتر اور دیگر چھوٹے پرندے شامل ہیں ۔ اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ فضا سے اچانک حملہ کر کے شکار کو دبوچ لیتا ہے ۔

Two Peregrine Falcons perched on a metal railing and wooden post.
پیرا گرین فالکن بلند ڈھانچوں پر بیٹھے ہوئے۔

فالکنری میں اہم مقام

پیرا گرین فالکن، فالکنری میں انتہائی مقبول پرندہ ہے ۔ اسے اپنی تیز رفتاری اور شکار کی مہارت کے باعث خاص اہمیت حاصل ہے ۔

عرب ممالک میں بازداری کا شوق قدیم روایت ہے ۔ تاہم شاہی خاندانوں میں اس پرندے کی تربیت اور پرورش کو وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ پرندہ قابلِ تربیت ہے اور اسے شکار کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے ۔

Peregrine Falcon diving mid-air while hunting prey.
پیرا گرین فالکن شکار کے دوران تیز رفتار غوطہ لگاتے ہوئے۔

نر اور مادہ میں فرق

نر، جسے “ٹیرسل” کہا جاتا ہے، سائز میں چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کا وزن تقریباً 430 سے 550 گرام اور قد 36 سے 44 سینٹی میٹر ہوتا ہے ۔

جبکہ مادہ نسبتاً بڑی ہوتی ہے ۔ اس کا وزن 600 سے 1000 گرام اور قد 44 سے 51 سینٹی میٹر تک ہو سکتا ہے ۔

Adult Peregrine Falcon standing beside three chicks in a rocky cliff nest.
پیرا گرین فالکن اپنے چٹانی گھونسلے میں بچوں کی حفاظت کر رہا ہے۔

شکار کی مہارت

پیرا گرین فالکن کی سب سے بڑی طاقت اس کی رفتار ہے ۔ یہ بلند مقام سے تیز ڈائیو لگا کر شکار پر حملہ کرتا ہے ۔ کبوتر، مرغ، چھوٹے پرندے اور بعض چھوٹے جانور اس کی خوراک ہیں ۔

پیرا گرین فالکن افزائش نسل کے موسم میں گھونسلے میں اپنے بچوں کے ہمراہ

افزائش نسل

ان کی افزائش کا موسم مارچ سے مئی کے مہینے تک رہتا ہے ۔

یہ جوڑا عموماً چٹانوں یا بلند عمارتوں پر گھونسلہ بناتا ہے ۔ مادہ 3 سے 4 انڈے دیتی ہے۔ انڈے 28 سے 32 دن میں سینچے جاتے ہیں ۔

نر اور مادہ دونوں بچوں کی دیکھ بھال یکساں طور پر کرتے ہیں ۔

Peregrine Falcon flying alongside a fighter jet illustration.
یہ پرندہ ستمبر میں ہجرت کر کے پاکستان آتا ہے۔

خطرات اور تحفظ

اس کے قدرتی دشمنوں میں عُقاب اور الّو جیسے بڑے پرندے شامل ہیں ۔ بعض اوقات چیتے اور لومڑیاں بھی ان کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں ۔

انسانی سرگرمیاں بھی اس کے لیے خطرہ ہیں ۔ غیر قانونی شکار، آشیانوں کی تباہی اور کیڑے مار ادویات اس کی بقا پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔

یاد رہے کہ محفوظ پرندہ قرار دیئے جانے کے با عث جنگلی پیرا گرین فالکن کی تجارت غیر قانونی ہے ۔

Peregrine Falcon diving mid-air while hunting prey.
پیرا گرین فالکن کی سب سے بڑی طاقت اس کی رفتار ہے۔

قیمت اور قدر

تربیت یافتہ پیرا گرین فالکن کی قیمت مارکیٹ میں 5 ہزار سے 50 ہزار امریکی ڈالر تک ہو سکتی ہے ۔ تاہم مجوزہ قیمت اس کی تربیت، نسل اور شکار کی مہارت پر منحصر ہوتی ہے ۔

Adult falcon guarding its chicks in the nest
پیرا گرین فالکن افزائش کے موسم میں اپنے بچوں کو خوراک کھلا رہا ہے۔

ہجرت اور دلچسپ حقیقت

یہ پرندہ ستمبر میں ہجرت کر کے پاکستان آتا ہے اور سردیوں کا موسم یہاں گزارتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں ٹونی ایگل: ایکو سسٹم بچانے والے عقاب کی بریڈنگ اور بقا کو خطرات

انڈس ڈولفن: دریائے سندھ کی نایاب رانی

کہا جاتا ہے کہ امریکا کا راڈار پر نظر نہ آنے والا جدید بی 2 اسپرٹ بمبار طیارے کی ایرو ڈائنامک ڈیزائن اس پرندے سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے ۔ یہ طیارہ بھی اب تک دنیا کا تیز ترین طیارہ ہے جو صرف امریکا کے پاس ہے ۔

پیرا گرین فالکن قدرت کا ایک حیرت انگیز شاہکار ہے ۔ پیرا گرین فالکن نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ زرعی علاقوں میں نقصان دہ پرندوں کی آبادی کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔

ان تمام خصوصیات کی بدولت پیرا گرین فالکن کی موجودگی ایک صحت مند ایکو سسٹم کی علامت سمجھی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×