April 6, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
مہنگائی، پیٹرول قیمتوں میں اضافہ اور ایران کے خلاف جارحیت کے خلاف مظاہرہ
Protest against increase in petrol prices and aggression against Iran

مہنگائی، پیٹرول قیمتوں میں اضافہ اور ایران کے خلاف جارحیت کے خلاف مظاہرہ

کراچی احتجاج میں مہنگائی، پیٹرول قیمتوں میں اضافہ، عوامی پالیسیوں اور ایران کے خلاف امریکی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی

ویب نیوز رپورٹ : ماریہ اسمعیل

کراچی : نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن اور نوجوانوں کی تنظیم آلٹرنیٹ کے زیرِ اہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایران کے خلاف سامراجی جارحیت کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ ملیر پریس کلب پر منعقد کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت کامریڈ زہرا خان کر رہی تھیں۔

مظاہرے میں محنت کشوں، سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں اور ایران کے خلاف امریکی جارحیت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

حکومت پر شدید تنقید

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور پھر معمولی کمی ایک منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ حکومت عوام کو “موت دکھا کر بخار پر راضی” کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ اضافہ مہنگائی کا طوفان لے آیا ہے، جس سے سب سے زیادہ محنت کش طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔

اضافہ مہنگائی کا طوفان لے آیا ہے، جس سے سب سے زیادہ محنت کش طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔

محنت کش طبقے پر بوجھ

ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری کامریڈ زہرا خان نے کہا کہ حکمران پیٹرولیم لیوی کی مد میں اربوں روپے عوام سے وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم عوام کے بجائے حکمرانوں اور ان کے بین الاقوامی مفادات پر خرچ ہو رہی ہے۔

ان کے مطابق محنت کش طبقہ بقا کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ حکمران اشرافیہ سرکاری مراعات پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔

سیاسی شعور کی اپیل

ڈاکٹر اصغر دشتی نے کہا کہ حکمران طبقہ خود قربانی دینے کے بجائے ہر بار عوام پر بوجھ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے محنت کشوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو ایک متبادل سیاسی قوت کے طور پر منظم کریں۔

خواتین اور مہنگائی کا اثر

جئے سندھ کے رہنما کامریڈ خالق جونیجو نے کہا کہ خواتین ہر جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ خواتین متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے سندھ حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عالمی مسائل پر بھی مذمت

دیگر مقررین نے ایران پر امریکی سامراج اور صیہونی اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی۔

انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کے مبینہ اغوا، اور کیوبا پر پابندیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں ٹرانسپورٹ کرایوں پر بڑا ریلیف، سبسڈی پروگرام کا اعڑلان

دیگر مقررین

مظاہرے سے خطاب کرنے والوں میں کامریڈ واحد بلوچ، نزہت شیریں، سائرہ بانو، عاقب حسین، کامریڈ احسن محمود ایڈووکیٹ، کامریڈ اقبال ابڑو، ہمت علی پھلپوٹو، کامریڈ رابیل ابڑو، وقاص قریشی، اقصیٰ کنول، خضر قاضی اور واحد بلوچ شامل تھے۔

مطالبات

احتجاجی مظاہرے میں مطالبہ کیا گیا کہ:

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی فوری ختم کی جائے

اجرتوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پالیسیوں کو ترک کیا جائے

غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی مؤخر کی جائے

سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں اور مفت مراعات ختم کی جائیں

غیر پیداواری اخراجات میں 50 فیصد کمی کی جائے

مظاہرین نے کہا کہ ان مطالبات پر عمل درآمد سے ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×