Site icon

رجب بٹ نے صلح کی خبروں کی تردید کر دی

Rajab Butt Denies Reconciliation Reports

رجب بٹ کا کہنا ہے کہ طلاق کا عمل جاری ہے، ایمان فاطمہ سے مصالحت کی خبریں بے بنیاد ہیں، بیٹے کی مالی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق کا عمل جاری ہے اور مصالحت سے متعلق تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی ازدواجی زندگی گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبریں

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی ازدواجی زندگی گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

دونوں ایک بیٹے کیوان سلطان کے والدین ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایمان فاطمہ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا کانٹینٹ شیئر کرنا شروع کر دیا ہے۔

صلح کے دعوے

چند روز قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور اب رجب بٹ سے تعلقات بھی بحال ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اپنی والدہ کے مشورے پر بہن اور بھانجے کی بھلائی کے لیے یہ فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب کا اے آئی ویڈیوز سے متعلق پالیساں سخت

فلمیں دیکھنے سے بڑھاپے کی رفتار سست؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

رجب بٹ کا مؤقف

تاہم رجب بٹ نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہو چکا ہے، اب اسے کچھ بھی ٹھیک نہیں کر سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کے درمیان طلاق کا عمل جاری ہے، جبکہ بیٹے کی مالی ذمہ داری وہ پوری کرتے رہیں گے۔

Exit mobile version