February 26, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سندھ کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو میگنفی سائنس سنٹر کراچی کے مطالعاتی دورے کرانے کا فیصلہ
Science Centre: Study Visits to MagnifiScience Centre Announced for Public School Students

سندھ کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو میگنفی سائنس سنٹر کراچی کے مطالعاتی دورے کرانے کا فیصلہ

Sindh Education Minister Syed Sardar Shah is on study tour of MagnifiScience Centre in Karachi

سندھ کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں سائنسی شعور اجاگر کرنے کےلیے صوبے بھر میں 6 نئے سائنس ایجوکیشن مراکز قائم کرنے کا اعلان

Participants attend a dialogue on rising rape cases organized by Sindh Women Lawyers Alliance in Karachi.

ویب نیوز رپورٹ: ماریہ اسمعیل

کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے پاکستان کے پہلے انٹرایکٹو سائنس مرکز میگنفی سائنس سینٹر کے مطالعاتی دوروں کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں ڈویژنل سطح پر 6 جدید سائنس ایجوکیشن مراکز بھی قائم کیے جائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ طلبہ کے مطالعاتی دوروں کے لیے باقاعدہ سالانہ کیلنڈر بھی جاری کیا جائے گا ۔

سائنسی تعلیم کا فروغ

وزیر تعلیم سردار علی شاہ کے مطابق، سندھ حکومت سائنسی تعلیم کے فروغ کا باقاعدہ آغاز کر چکی ہے ۔ اس سلسلے میں اسٹیم مقابلوں کا کامیاب انعقاد پہلا قدم تھا ۔ اب سائنس مراکز کے قیام کا فیصلہ اسی پالیسی کا تسلسل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جدید دور میں صرف نصابی تعلیم کافی نہیں ۔ عملی تجربات اور مشاہداتی تعلیم ناگزیر ہے ۔

میگنفی سائنس سینٹر کا دورہ

سید سردار علی شاہ نے کراچی میں دی داؤد فاؤنڈیشن کے قائم کردہ پاکستان کے پہلے سائنس میوزیم میگنفی سائنس سینٹر کا دورہ کیا ۔ ان کا استقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر فواد سومرو نے کیا ۔

دورے کے دوران وزیر تعلیم نے مختلف گیلریز کا معائنہ کیا ۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا جدید اور انٹرایکٹو سائنس سینٹر ہے جہاں سائنس کو عملی اور تفریحی انداز میں پیش کیا جاتا ہے ۔

طلبہ کے لیے کیوں ضروری؟

وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو سائنسی مشاہدات سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’’ ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہم اپنے بچوں کو کسی صورت پیچھے نہیں چھوڑ سکتے‘‘ ۔

ان کے مطابق، مطالعاتی دوروں سے طلبہ میں سائنسی تجّسس، تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتیں فروغ پائیں گی ۔

Sindh Government has announced to establish 6 news science education centers across sindh
وزیرتعلیم سندھ سید سردار شاہ سائنس میگنی فائی سنٹر کراچی کے دورے کے دوران بریفنگ لیتے ہوئے

نجی شعبے کے اشتراک سے مراکز کا قیام

سندھ حکومت ڈویژنل سطح پر 6 سائنس مراکز قائم کرے گی ۔ یہ مراکز نجی شعبے کے اشتراک سے چلائے جائیں گے ۔

اس منصوبے میں میگنفی سائنس سینٹر کے تجربات اور تجاویز سے رہنمائی لی جا رہی ہے تاکہ مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔

مفاہمتی یادداشت اور سالانہ کیلنڈر

سندھ حکومت اور دی داؤد فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ۔ امکان ہے کہ فروری کے آخر تک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) ہوجائے ۔ اس کے تحت مطالعاتی دوروں کا باقاعدہ میکنزم بنایا جائے گا اور سالانہ کیلنڈر جاری کیا جائے گا ۔ طلبہ بغیر کسی چارجز کے دورہ کر سکیں گے ۔

واضح رہے کہ اس کیلنڈر میں ہیریٹیج سائٹس، ثقافتی مراکز اور قومی ورثے کے دیگر مقامات بھی شامل ہوں گے ۔

مالی منظوری

سندھ کابینہ اس منصوبے کے لیے گرانٹ کی منظوری دے چکی ہے ۔ لہذا یہ بھی طے پایا ہے کہ رواں مالی سال میں 30 ملین روپے فراہم کیے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں انٹرنیشنل چائلڈہُڈ کینسر ڈے تقریب، اُمید اور خوشی کے رنگ

سندھ کابینہ کا اجلاس، کراچی اور اوورسیز پاکستانیوں کےلیے بڑے فیصلے

سندھ کابینہ کا اجلاس، کراچی اور اوورسیز پاکستانیوں کےلیے بڑے فیصلے ہوئے ہیں ۔ آئندہ مالی سال میں یہ رقم 60 ملین روپے تک ہوگی۔ ادائیگی کا باقاعدہ سالانہ میکنزم بھی تشکیل دیا جائے گا ۔

ماحولیاتی شعور پر زور

دورے کے دوران وزیر تعلیم نے مینگرووز ایکو سسٹم گیلری کو خاص طور پر سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو یہ شعور دینا ضروری ہے کہ ترقی کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ بھی اولین ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے مطابق، اس اشتراک سے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو عالمی معیار کی سائنسی سہولیات تک رسائی ملے گی اور صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×