کفایت شعاری پالیسی کے تحت عائد وقت کی پابندی ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو ریلیف
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
کراچی: سندھ حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن ختم کردیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں مارکیٹوں، دکانوں، شاپنگ سینٹرز، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر کاروباری اوقات سے متعلق عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔
سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت گزشتہ ماہ جاری کیا گیا نوٹیفکیشن اب ختم ہوچکا ہے۔

کاروباری سرگرمیاں معمول پر
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب معمول کے مطابق کام کرسکیں گے۔
اس سے قبل پنجاب حکومت بھی صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار میں نرمی کرچکی ہے۔ پنجاب میں یکم جون تک رات 8 بجے تک کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
پنجابمیں دکانیں 8 بجے بند کرنے کی شرط ختم
پنکی کے نیٹ ورک میں افریقا کے لوگ بھی ہیں
پنجاب حکومت کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلوں، کھانے پینے کی دکانوں اور ریسٹورنٹس پر کیا گیا تھا۔