سندھ کے سیاسی رہنما عیدالفطر اپنے آبائی علاقوں میں منانے کے لئے روانہ ۔ میٹھی عید اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ منانے کے لئے پر سیاسی رہنما عزم
ویب نیوزرپورٹ: ماریہ اسماعیل
کراچی : صدر آصف علی زرداری عیدالفطر نواب شاہ میں منائیں گے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو لاڑکانہ میں عید منائیں گے ۔ پیپلز پارٹی کی رہنما، فریال تالپور بھی عید نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں منائیں گی ۔
وزیراعلی سندھ، سید مراد علی شاہ عیدالفطر2026 سیہون شریف میں منائیں گے ۔ جبکہ وزیر زراعت محمد بخش مہر گھوٹکی میں عید منائیں گے ۔ تاہم سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن میٹھی عید ٹنڈو جام میں منائیں گے ۔
وزیر بلدیات سندھ، ناصر حسین شاہ عید سعید روہڑی سکھرمیں منائیں گے ۔ البتہ وزیر آبپاشی جام خان شورو اس سال عید حیدرآباد میں منائیں گے ۔
وزیر محنت سعید غنی عید پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منائیں گے ۔ وزیر تعلیم سندھ، سید سردارعلی شاہ عید عمرکوٹ میں منانے کے لئے روانہ ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں اسموگ: عوام کی صحت کو خطرہ
کراچی میں طوفانی بارش اور شدید آندھی نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی
وزیر صحت سندھ ، ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نواب شاہ میں عید منائیں گی ۔ وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو بدین میں عید منائیں گے ۔
سندھ کے سیاسی رہنما وزیر لائیو اسٹاک، محمد علی ملکانی عید سجاول میں منائیں گے ۔ جبکہ اسپیکر سندھ اسمبلی، سید اویس شاہ عید سکھر میں منائیں گے ۔
وزیر خوراک سندھ ، مخدوم محبوب الزماں عیدالفطر مٹیاری میں منائیں گے ۔ منظوروسان اورسابق وزیراعلی سندھ ، سید قائم علی شاہ عید خیرپور میں منائیں گے ۔


