March 24, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کراچی سمیت 9 اضلاع میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

کراچی سمیت 9 اضلاع میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

سندھ میں بارش اور آندھی الرٹ جاری، کراچی سمیت کئی اضلاع متاثر، تیز ہوائیں، ژالہ باری اور درجہ حرارت میں کمی متوقع۔

ویب نیوز رپورٹ: ماریہ اسمعیل

کراچی :پی ڈی ایم سندھ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان شاہ نے صوبے بھر میں ممکنہ خراب موسم کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پاکستان میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق 25 اور 26 مارچ کے ساتھ ساتھ 28 اور 29 مارچ کو سندھ کے مختلف علاقوں میں

بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق

کراچی، ٹھٹہ، سکھر، بدین، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ سمیت کئی اضلاع اس موسمی صورتحال سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
پرو وینشل ڈیزاسٹر مینیجمینٹ اتھارٹی سندھ نے تمام متعلقہ اداروں اور عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضروری مشینری کے ساتھ الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔
حکام کے مطابق تیز ہوائیں اور ممکنہ ژالہ باری کمزور عمارتوں، کچی آبادیوں اور خاص طور پر سولر پینلز کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سفر سے قبل موسم کی تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی بمباری: 30 ممالک، ایکث سوال کیا دنیا واقعی انصاف پسند ہے؟


دوسری جانب کسانوں کو فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی انتظامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ اس سلسلے میں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
صوبائی مشیر برائے بحالی گیانچند ایسراانی کی ہدایات پر تمام اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×