February 20, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سجاول میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق اہم پیش رفت

سجاول میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق اہم پیش رفت

سجاول میں شائن ہیومینیٹی اور عزیز و رضیہ دھرمسی فیملی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جدید سہولیات سے آراستہ نئے کلینک کا افتتاح

سجاول میں شائن ہیومینیٹی اور عزیز و رضیہ دھرمسی فیملی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جدید سہولیات سے آراستہ نئے کلینک کا افتتاح کر دیا گیا۔

یہ اقدام ضلع میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان نیوی کے کموڈور عمران، شائن ہیومینیٹی کے چیئرمین قلب عباس، سی ای او فہیم خان اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ منیجر سپلائی چین اینڈ ایڈمن سید زوہیب رحمن سمیت علاقائی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

پاکستان نیوی کا عوامی خدمت کا عزم

کموڈور عمران نے کہا کہ پاکستان نیوی ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح کے منصوبوں میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد اسی جذبے کے تحت کیا جاتا ہے تاکہ بنیادی صحت کی سہولیات عام لوگوں تک پہنچ سکیں۔

ان کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری قومی ذمہ داری ہے اور پاکستان نیوی اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے شائن ہیومینیٹی کے ساتھ اشتراک بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Sujawal Clinic Inaugurated to Strengthen Primary Healthcare Services
Sujawal Clinic Inaugurated to Strengthen Primary Healthcare Services

معیاری صحت کی فراہمی مشن

چیئرمین کلب عباس نے کہا کہ ادارے کا مشن پسماندہ طبقات تک معیاری طبی سہولیات پہنچانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عزیز و رضیہ دھرمسی فیملی فاؤنڈیشن کے تعاون سے قائم یہ کلینک بنیادی علاج، ماں اور بچے کی صحت اور فوری طبی امداد کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ان کے مطابق مقصد صرف علاج فراہم کرنا نہیں بلکہ باوقار اور مؤثر صحت کا نظام قائم کرنا ہے۔

چیئرمین شائن ہومینٹی کلب عباس کا کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

2019سے 19 کلینکس تک کا سفر

سی ای او فہیم خان نے بتایا کہ ادارے نے 2019 میں ایک کلینک سے کام شروع کیا تھا۔ آج یہ تعداد بڑھ کر 19 ہو چکی ہے۔

ان میں سے 18 کلینکس سندھ کے مختلف اضلاع، بشمول نوشہروفیروز، سجاول اور تھر میں قائم ہیں، جبکہ ایک کلینک مانسہرہ، خیبر پختونخوا میں فعال ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کسی بھی علاقے میں مستقل کلینک قائم کرنے سے پہلے تین روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے۔ اس کے بعد سروے اور مقامی مشاورت کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کیا جاتا ہے۔

سی ای او فہیم خان کا سجاول میں غذائی قلت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

غذائی قلت پر تشویش

فہیم خان نے سجاول کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ ان کے مطابق ضلع میں 72 فیصد خواتین اور بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

انہوں نے اسے سنگین انسانی مسئلہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ نیا کلینک ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے کلینک کا باضابطہ افتتاح کیا اور مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے منصوبے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×