April 5, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
ٹرانسپورٹرز مسائل: سندھ حکومت متحرک، ٹیکس ریلیف پر سنجیدہ غور شروع
transporters issues Sindh government tax relief consideration

ٹرانسپورٹرز مسائل: سندھ حکومت متحرک، ٹیکس ریلیف پر سنجیدہ غور شروع


ٹرانسپورٹرز مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت سرگرم، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹول ٹیکس اور دیگر صوبائی ٹیکسز میں ریلیف زیر غور

ویب نیوز رپورٹ: ماریہ اسمعیل

سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ایندھن کی قیمتوں سے بڑھتے چیلنجز

گفتگو کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے سندھ اور وفاقی حکومت سے ٹول ٹیکس سمیت دیگر صوبائی ٹیکسز میں ریلیف دینے کی درخواست بھی کی۔

ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

حکومتی یقین دہانی

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

حکومت کا مؤقف

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک قومی مسئلہ ہے، جس کے اثرات ہر شعبے پر مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

مصری ساحل پر ڈوبے امون مندر میں

معیشت میں اہم کردار

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس لیے اس شعبے کے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیکس ریلیف پر پیش رفت

شرجیل انعام میمن کے مطابق ٹول ٹیکس اور دیگر صوبائی ٹیکسز میں ممکنہ ریلیف کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کا حل تلاش کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×