Site icon

یو اے ای مسافر ٹرین سروس کا آغاز

UAE Passenger Train Service Launched

یو اے ای مسافر ٹرین سروس کے تحت ابوظبی، فجیرہ، دبئی، شارجہ اور الظفرہ مرحلہ وار قومی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بنیں گے

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے ملک کی مختلف ریاستوں کو جدید ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔

ابوظبی کے ولی عہد، شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے محمد بن زاید سٹی مسافر ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

ٹرین سروس کا کرایہ 55 درہم سے شروع ہوگا، جبکہ پریمیئم کلاس کا ٹکٹ 120 درہم میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق عوام کے لیے ابوظبی اور فجیرہ کے درمیان ٹرین سروس 30 جون سے دستیاب ہوگی۔ اس روٹ پر سفر کا دورانیہ صرف ایک گھنٹہ 45 منٹ ہوگا۔

ٹرین سروس کا کرایہ 55 درہم سے شروع ہوگا، جبکہ پریمیئم کلاس کا ٹکٹ 120 درہم میں دستیاب ہوگا۔

منصوبے کے تحت 30 ستمبر 2026 کو دبئی اور شارجہ کے علاقے الذید میں نئے ریلوے اسٹیشنز کھولے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایران یورینیئم کی افزودگی کم کرے گا: اسحاق ڈار

ایلون مسک کی اے آئی سے متعلق اہم پیشگوئی

ابوظبی کے مغربی علاقے الظفرہ میں ریلوے سروس دسمبر 2026 میں شروع کی جائے گی، جبکہ شارجہ کا مرکزی ریلوے اسٹیشن مارچ 2027 میں قومی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ملک بھر میں سفری سہولیات بہتر بنانے، تجارت کے فروغ اور سیاحت کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Exit mobile version