امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کی مبینہ جارحیت کے جواب میں حملے شروع کیے گئے، تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی قیمت چکانی ہوگی۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

سینٹرل کمانڈ کا بیان
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس کی افواج نے ایران کے خلاف “طاقتور حملوں کا سلسلہ” شروع کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں معصوم شہریوں پر مشتمل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی بھاری قیمت وصول کرنا ہے۔
دنیا کے بہترین رہائشی شہر، کراچی کہاں کھڑا ہے؟
فیفا ورلڈ کپ: رونالڈو کا خواب ٹوٹ گیا
حملوں کی وجہ
سینٹکام کے مطابق یہ کارروائی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی مبینہ جارحیت بلاجواز، خطرناک اور جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی تھی۔