ایران پر امریکی مؤقف سخت، جنرل ڈین کین نے ایرانی کمانڈ سینٹر متاثر ہونے کا دعویٰ کیا، جبکہ پروجیکٹ فریڈم بھی شروع کردیا گیا۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے وزیرِ جنگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی افواج ایران کے خلاف بڑی کارروائیوں کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر متاثر ہوچکا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی کارروائیاں ابھی اس حد تک نہیں پہنچیں کہ جنگ دوبارہ شروع کی جائے۔
جنرل ڈین کین کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر اتوار کو “پروجیکٹ فریڈم” شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد آبنائے ہرمز سے تجارتی آمد و رفت بحال کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اے آئی کے نام پر ملازمین کی برطرفی غیر قانونی قرار
دوسری جانب امریکی حکام نے کہا کہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاری بھی برقرار ہے۔

