چھٹیاں ہر دو ماہ بعد لینے سے ذہنی دباؤ میں کمی اور کام پر توجہ میں بہتری آتی ہے، ماہرین
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
نوکری پیشہ افراد کے لیے ذہنی دباؤ اور تھکن سے بچاؤ کے حوالے سے ایک تحقیق میں اہم نتائج سامنے آئے ہیں۔
تحقیق کے مطابق سال بھر کی تمام چھٹیاں ایک ساتھ لینے کے بجائے مختصر وقفوں کے بعد بار بار چھٹیاں لینا زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

ذہنی تازگی اور بہتر کارکردگی
2025 میں نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ ہر دو ماہ بعد مختصر دورانیے کی چھٹی لینا ذہنی تازگی، صحت اور کام کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق اگرچہ طویل سالانہ چھٹیاں بھی وقتی طور پر ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں، تاہم ان کے مثبت اثرات کام پر واپسی کے چند ہفتوں بعد ہی کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

مختصر مگر بار بار چھٹیاں زیادہ مؤثر
محققین کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس مختصر لیکن بار بار لی جانے والی چھٹیاں ذہنی دباؤ کو مستقل بنیادوں پر کم رکھنے میں زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔
اس کے نتیجے میں ملازمین کی مجموعی پیداواریت، توجہ اور کام کی صلاحیت میں بھی بہتری آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کے طریقے
تمباکو سے پاکستان میں روزانہ سینکڑوں اموات
کام اور آرام میں توازن ضروری
تحقیق میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ کام اور آرام کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ وقفوں پر چھٹیوں کا نظام زیادہ مؤثر حکمت عملی ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مختصر وقفوں سے لی جانے والی چھٹیاں نہ صرف ذہنی تھکن کم کرتی ہیں بلکہ ملازمین کو زیادہ توانائی اور بہتر توجہ کے ساتھ کام پر واپس آنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔