RY MEDIA TALKS

بھارتی چیف جسٹس کے بیان کے بعد وائرل ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ مہم کیا ہے؟

بھارتی چیف جسٹس کے متنازع بیان کے بعد شروع، بے روزگاری سے پریشان نوجوانوں کا ردعمل، سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نوجوانوں سے متعلق متنازع ریمارکس کے بعد شروع کی گئی تحریک ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔

ایک نوجوان نے ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کے نام سے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک نوجوان نے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے نام سے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیف جسٹس کے ریمارکس

چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ میں جاری ایک سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریا کانت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ بے روزگار نوجوان ’کاکروچ‘ کی طرح نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف سرگرم کارکن بن جاتے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے وضاحت دی کہ ان کا بیان تمام نوجوانوں کے لیے نہیں تھا۔

چیف جسٹس کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

چیف جسٹس کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

بے روزگاری، مہنگائی اور سیاسی تقسیم سے پریشان نوجوانوں نے اس بیان کو اپنی توہین قرار دیا۔

’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی مہم

ایسے میں 30 سالہ نوجوان ابھیجیت دیپکے نے طنزیہ انداز میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے نام سے مہم شروع کی۔

یہ مہم سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

چند ہی دنوں میں اس پارٹی کے انسٹاگرام فالوورز 11 ملین سے تجاوز کر گئے۔

اس طرح ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے بھارتی جنتا پارٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس کے انسٹاگرام پر 8.8 ملین فالوورز ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے ایکس اکاؤنٹ کو بھارت میں عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چائے: پاکستانی طالبعلم کا لاہور سے چین تک سفر

ٹرمپ کا معاہدے تک انتظار، ڈیل نہ ہوئی تو حملے کی دھمکی

نوجوان کا مؤقف

مہم شروع کرنے والے ابھیجیت دیپکے نے بی بی سی (مراٹھی) سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس کو ملک کے آئین کا محافظ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو شخص اظہار رائے کی آزادی کا محافظ ہو، وہ نوجوانوں کا موازنہ کاکروچ اور کیڑے مکوڑوں سے کیسے کر سکتا ہے۔

Exit mobile version