RY MEDIA TALKS

بلیو مون کا نظارہ کب ہوگا؟

بلیو مون کا نظارہ: مئی میں دو مکمل چاند اور مائیکرو مون کا نایاب فلکیاتی مظہر دکھائی دے گا، اگلا موقع 2028 تک نہیں ملے گا۔

ویب نیوز پورٹ: روبینہ یاسمین

مئی کا مہینہ چاند کے حوالے سے خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ درحقیقت رواں ماہ مئی میں آسمان پر دو مرتبہ مکمل چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

ماہرین کے مطابق، جس مہینے میں دو مکمل چاند نظر آئیں، اس کے دوسرے چاند کو “بلیو مون” کہا جاتا ہے۔ تاہم یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ بلیو مون سے مراد چاند کا رنگ نیلا ہونا نہیں ہے، بلکہ ایک ہی انگریزی مہینے میں دوسری بار مکمل چاند کا ظاہر ہونا ہے۔

البتہ پہلا مکمل چاند یکم مئی کو طلوع ہوگا۔ جبکہ دوسرا مکمل چاند 31 مئی کو نظر آئے گا، جسے بلیو مون کہا جائے گا۔ اسی لیے یہ نظارہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس کے بعد ایسا موقع سن 2028 تک دوبارہ نہیں آئے گا۔

دراصل بلیو مون کی اصطلاح کی جڑیں 19ویں صدی سے جڑی ہیں۔

بلیو مون کی اصطلاح کی دلچسپ کہانی

دراصل بلیو مون کی اصطلاح کی جڑیں 19ویں صدی سے جڑی ہوئی ہیں۔ اس دوران ایک بڑے آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد فضا میں تبدیلی آئی، جس کے نتیجے میں چاند نیلگوں دکھائی دیا۔ یوں اسی غیر معمولی منظر کے باعث “بلیو مون” کی اصطلاح مقبول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

گدھے کا گوشت اور کھالیں ایکسپورٹ کرنے کی منظوری

بانی پی ٹی آئی کی رات گئے پمز اسپتال منتقلی معاملا کیا؟

بلیو مون کی اقسام

دوسری جانب بلیو مون کی دو بنیادی اقسام ہیں

اولاً، سیزنل بلیو مون: ایک سیزن میں چار مکمل چاند ہوں تو تیسرے کو سیزنل بلیو مون کہا جاتا ہے۔ چنانچہ ایسا نظارہ آخری بار 19 اگست سن 2024 کو دیکھا گیا تھا۔

ثانیاً، منتھلی بلیو مون: ایک مہینے میں دو مکمل چاند ہوں تو دوسرے کو منتھلی بلیو مون کہا جاتا ہے۔ اسی طرح یہ مظہر اس سے قبل اگست سن 2023 میں دیکھا گیا تھا۔ آخر میں دلچسپ بات یہ ہے کہ مئی کے دونوں مکمل چاند “مائیکرو مون” ہوں گے۔

یعنی یہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں چھوٹے اور کم روشن دکھائی دیں گے۔ کیونکہ اس دوران چاند زمین سے زیادہ فاصلے پر ہوگا۔ اسی حالت کو فلکیات میں “اپوجی” کہا جاتا ہے، جبکہ اسی وقت چاند زمین سے سب سے دور ہوتا ہے۔

Exit mobile version