Site icon

وائی فائی 8: سست انٹرنیٹ کا حل؟

Wi-Fi 8: The Solution to Slow Internet?

وائی فائی 8 میں رفتار کے بجائے پائیداری، بہتر کوریج، مستحکم کنکشن اور زیادہ ڈیوائسز کی سپورٹ پر توجہ دی گئی ہے۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

وائرلیس کمیونیکیشن کے نیکسٹ جنریشن ورژن وائی فائی 7 کو ابھی مکمل طور پر متعارف نہیں کرایا جا سکا، تاہم اس کے بعد آنے والا ورژن وائی فائی 8 بھی جلد پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

گزشتہ برسوں میں وائی فائی اسٹینڈرڈز میں نمایاں بہتری آئی ہے، مگر عام طور پر ان کی مکمل رفتار لیبارٹری سے باہر صارفین کو دستیاب نہیں ہو پاتی۔

تاہم اس نئے اسٹینڈرڈ میں رفتار کے بجائے پائیداری اور مستحکم کارکردگی پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

رفتار نہیں، پائیداری پر توجہ

جب وائی فائی 7 کا اعلان کیا گیا تھا تو اس کا ڈیٹا ریٹ 46 گیگا بٹس فی سیکنڈ قرار دیا گیا تھا۔ وائی فائی 8 میں بھی اسی رفتار کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، تاہم اس نئے اسٹینڈرڈ میں رفتار کے بجائے پائیداری اور مستحکم کارکردگی پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

وائی فائی 8 (802.11bn) کو الٹرا ہائی ریلائبلٹی کا نام بھی دیا گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد زیادہ قابلِ اعتماد اور مستحکم وائرلیس کنیکشن فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق وائی فائی 8 کی رفتار حقیقی استعمال میں وائی فائی 7 کے مقابلے میں نمایاں حد تک بہتر ہو سکتی ہے۔

حقیقی دنیا میں بہتر کارکردگی

ماہرین کے مطابق وائی فائی 8 کی رفتار حقیقی استعمال میں وائی فائی 7 کے مقابلے میں نمایاں حد تک بہتر ہو سکتی ہے۔

وائی فائی 7 کی طرح وائی فائی 8 میں بھی 2.4 گیگا ہرٹز، 5 گیگا ہرٹز اور 6 گیگا ہرٹز بینڈز استعمال کیے جائیں گے۔

تاہم اس نئے اسٹینڈرڈ کا اصل مقصد حقیقی دنیا میں وائی فائی کی کارکردگی بہتر بنانا اور کنیکشن کے استحکام کو برقرار رکھنا ہے، تاکہ کمزور سگنل کی صورت میں بھی بہتر سروس فراہم کی جا سکے۔

پرانے اسٹینڈرڈز کے مقابلے میں وائی فائی 8 ایک ہی وقت میں زیادہ ڈیوائسز کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

زیادہ ڈیوائسز، بہتر تجربہ

پرانے اسٹینڈرڈز کے مقابلے میں وائی فائی 8 ایک ہی وقت میں زیادہ ڈیوائسز کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

اس کے نتیجے میں صارفین کو گیمنگ اور اسٹریمنگ کا بہتر تجربہ حاصل ہوگا، جبکہ انٹرنیٹ فریز ہونے یا کنیکشن میں تعطل کا خطرہ بھی کم ہو جائے گا۔

ڈیڈ زونز کا مسئلہ بھی حل ہوگا

اس نئے اسٹینڈرڈ کا بنیادی مقصد وائی فائی صارفین کو درپیش اہم مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔

وائی فائی 8 میں ڈیڈ زون کوریج کے مسئلے کو کم کرنے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے مقامات پر بھی انٹرنیٹ سگنلز متاثر نہیں ہوں گے جہاں بیک وقت بہت زیادہ ڈیوائسز استعمال ہو رہی ہوں۔

ماہرین کیا کہتے ہیں؟

جولائی 2025 میں کوالکوم کی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ نئے وائی فائی اسٹینڈرڈ کا مقصد زیادہ بینڈوڈتھ اسپیڈ فراہم کرنا نہیں، بلکہ ڈیوائسز کو مسلسل آن لائن رکھنا اور زیادہ مستحکم کنیکشن مہیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایلون مسک کی اے آئی سے متعلق اہم پیشگوئی

میسی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے

وائی فائی 8 کب دستیاب ہوگا؟

انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز کی جانب سے وائی فائی 8 اسٹینڈرڈ کو 2027 میں حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اس کی تجارتی دستیابی 2028 میں شروع ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version