September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
اکتیسویں ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

اکتیسویں ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

اکیانوی(51) ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 31 ویں آفیسر

ایوی ایشن سیکیورٹی کورس میں کل 732 نئے بھرتی ہونے

والے مردو خواتین نے تربیت حاصل کی۔

رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: 13 نومبر 2023 ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کے 51 ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس

اور 31 ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب نیشنل اکیڈمی برائے ایویشن سیکیورٹی، اے ایس ایف کراچی میں منعقد ہوئی۔

ایوی ایشن سیکیورٹی کورس میں کل 732 نئے بھرتی ہونے والے مردو خواتین نے تربیت حاصل کی۔

دورانِ ٹریننگ ریکروٹس کو نہ صرف ایوی ایشن سیکیورٹی کے جدید طریقہ ہائے کار کی تربیت دی گئی بلکہ جسمانی لحاظ سے سخت اور کٹھن مراحل سے گزارا گیا تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتِ حال سے نبرد آزما ہوسکیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تھے ۔

مہمانِ خصوصی کو انکی آمد پر پریڈ کی جانب سے جنرل سلامی پیش کی گئی۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے ڈائر یکٹر جنرل میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔

اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز کو انعامات اور میڈلیز بھی دئیے گئے۔


تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں کی فول پروف سیکیورٹی اور امن وامان کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو بھر پور سراہا اور ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیشں کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کمانڈر کراچی نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ریکروٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی افرادی قوت میں ایک مثبت اضافہ ثابت ہوں گے۔

بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے اے ایس ایف شہداء کی فیمیلیز کے ساتھ ملاقات کی اور شہداء کی ملکی امن و سیکیورٹی کے حوالے سے لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

: یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات اور بھارتی سوشل میڈیا کا پروپیگینڈا

مال بے کمال نے ملک کو کیسے نچوڑا

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×