November 5, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
ایران کی جانب سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے دو نئے بارڈرز کا افتتاح

ایران کی جانب سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے دو نئے بارڈرز کا افتتاح

ایران میں لاتعداد سیاحتی مقامات قابل دید ہیں، عالمی

ادارے یونیسکو نے ایران کے پانچ تاریخی مقامات کو عالمی

آثار قدیمہ میں شمار کر لیا ہے

رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے پاک ایران سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شہر کی معروف کاروباری، سیاسی، سماجی شخصیات کے علاوہ روس، ملائیشیا، کویت، جاپان جبکہ کئی ممالک کے قونصل جنرلز، پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ، پاکستان کے صف اول کی ٹریول ایجنسیز کے نمائندوں اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

ایران کی جانب سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے دو نئے بارڈرز کا افتتاح

کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے اپنی تقریر میں میزبان کی حیثیت سے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ایران نے سیاحت کے فروغ اور سفر کو مزید آسان بنانے کی غرض سے نہ صرف الیٹرانک ویزا جاری کرنا شروع کیا بلکہ دو مزید زمینی بارڈد کھولے ہیں جبکہ اس سے قبل پاکستان کے لوگ صرف ایک زمینی بارڈد سے آمد و رفت کر رہے تھے۔ یہ دو بارڈر ریمیدان اور پشین کے علاقوں میں کھولے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں لاتعداد سیاحتی مقامات قابل دید ہیں اور عالمی ادارے یونیسکو نے ایران کے پانچ تاریخی مقامات کو عالمی آثار قدیمہ میں شمار کر لیا ہے جبکہ چند دوسرے مقامات بھی اس حوالے سے زیر غور ہیں۔

ایرانی قونصل جنرل نے پراعتماد لہجے میں کہا کہ ایران نے طبی میدان میں بھی خاطرخواہ پیشرفت کی ہے اور اس حوالے سے خطے کے تمام ممالک اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔

کتاب کےڈاکٹر افتخار صلاح الدین، نے بھی معتبر اسناد و شواہد کی روشنی Parsia The Land of Emperors and Kings
میں ایران کی تاریخ و ثقافت کے حوالے سے بہت مفصل خطاب کیا اور ایران کے اہم تاریخی و سیاحتی مقامات کا تعارف پیش کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×