پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع ملنے پرجیوانی بلوچستان میں اسپیڈ بوٹ کی چیکنگ کے دوران833کلوگرام اعلی کو ا لٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس پکڑ لی،ترجمان کوسٹ گارڈ
(کراچی (رپورٹ : روبینہ: یاسمین
بلوچستان: تر جمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق، اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو گوادر کے علاقے
جیوانی سے سمندر کے ذریعے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے کاروائی کرتے ہوئےاسپیڈ بوٹ سے منشیات برآمد کرلی
ملزمان پی سی جی کی بوٹ کو دیکھ کراسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے
اسپیڈ بوٹ کی چیکنگ کے دوران833کلوگرام اعلی کو ا لٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد ہوئی
پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالرز ہے

